چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی پنک ربن مہم ،

فیصل مسجد کو گلابی رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا گیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:18

چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی پنک ربن مہم ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ویمن امپاورمنٹ کی طرف سے ایک ماہ پر مشتمل ملک گیر پنک ربن مہم کے دوران پیر کو فیصل مسجد کو پنک رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا گیا، جس کا مقصد عوام بالخصوص خواتین کو مرض کی علامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال اکتوبر کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، اس حوالے سے مختلف آگاہی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، رواں ماہ اس حوالے سے مختلف سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچنے کی مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہماری تنظیم مختلف رفاحی اداروں اور ماہرین صحت کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات اٹھاتی ہے اور اس دوران خواتین کو مرض کی حساسیت اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتی ہے کیونکہ یہ مرض ابتدائی تشخیص پر قابل علاج ہے اس لئے ہچکچاہٹ کی بجائے خواتین کو فوری طور پر اس مرض کا علاج کرانا چاہئے جس سے شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال پوری دنیا میں 1.2 ملین خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ سال چھاتی کے کینسر کے نتیجے میں 40 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں عمر آفتاب کا کہنا ہے کہ پنک ربن چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی شناختی علامت بن چکا ہے، جس کا مقصد خواتین کو اس بیماری سے متعلق مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنا ہے، اگر کینسر کی شروع میں تشخیص ہو جائے تو مریض کو ممکنہ حد تک بچایا جا سکتا ہے۔

سی ای او پنک ربن نے کہا کہ اس ضمن میں 2004ء میں ویمن امپاورمنٹ نے پہلا قدم اٹھایا اور ملک بھر میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے پنک ربن مہم کا آغاز کیا، رواں سال 5 لاکھ خواتین کو پورے ملک میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاچکی ہے۔پنک ربن کے تحت ڈاکٹرز نے 14 ہزار خواتین کا فری چیک اپ اور 2 ہزار خواتین کی فری میمو گرام اسکریننگ کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی