دل کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’دل کی حفاظت اور غذا --‘‘کے عنوان پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا پی آئی سی میں سیمینار

صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کاربونیٹیڈ، انرجی ڈرنکس بناسپتی گھی پر پابندی جیسے مشکل فیصلے کر رہے ہیں‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان ماہرغذائیات آمنہ چغتائی کا بہتر غذا کے انتخاب کے طریقوں پر تفصیلی لیکچر، عوامی آگاہی سٹال پر آئے لوگوں میں پمفلٹ اور کتابچے تقسیم سگریٹ نوشی، فاسٹ فوڈ کی زیادتی ، ورزش کی کمی جیسی عادتوں نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کیا ہے‘ڈاکٹر ندیم حیات

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دل کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شراکت سے سیمینارکا انعقاد کیا ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں’’دل کی حفاظت اور غذا‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیمینارکے موقع پر یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے دل کے عالمی دن کی مناسبت سے ماڈلز اور پوسٹرز نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور پروفیسرندیم حیات نے خصوصی شرکت کی ،طلباء کی جانب سے لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا اوپانچ بہترین پوسٹر بنانے والی پہلی پانچ پوزیشن والی طالبات میںانعامات تقسیم کیے۔تفصیلاست کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شراکت سے منعقدہ سیمینار میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان اور پی آئی سی سربراہ پروفیسرندیم حیات ملک نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شرکاء کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کار کردگی اور اقدامات سے آگا ہ کیا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولیں ترجیح ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام سے عوام میں آگاہی کے ساتھ ساتھ صاف اور صحت افزاء خوراک کے انتخاب کا شعور بھی بیدار ہوا ہے۔

انہوں نے طلباء کے بنائے گئے ماڈلز کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ یہ نمائش اس بات کی عکاسی کر تی ہے کہ آج کا طالب علم بہت زیادہ معلومات رکھتا ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی غذا کا استعمال نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کا بہترین اصول بھی ہے۔صحت عامہ کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام میںمضر صحت،ناقص گوشت کی فراہمی،گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں، ہیچریوں سے نکلے خراب انڈوں کی ترسیل ،کاربونیٹیڈ، انرجی ڈرنکس ،گٹکا،بناسپتی گھی اور غلط لیبلنگ پر پابندی جیسے مشکل فیصلے کر رہی ہے بلکہ نوزائیدہ نسل کی حفاظت کے لیے انفینٹ فارمولہ جیسے قوانین پر سختی سے عمل درآمدکروا رہے ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سر براہ پروفیسرندیم حیات ملک کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی، فاسٹ فوڈ کی ذیادتی اور ورزش کی کمی جیسی عادتوں نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو دن رات عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پی آئی سی ایسے آگاہی پروگرامزکے انعقاد کیلئے پنجاب فوڈا تھارٹی سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

سیمینار میں غذائی ماہر آمنہ چغتائی نے بہتر غذا کے انتخاب کے طریقوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بازار کی تیار کردہ خوراک کی نسبت گھر کی بنی اشیاء کو تر جیح دینی چاہئے۔بچوں کو فاسٹ فوڈز کی بجائے گھر سے بنی اشیاء ،سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کی عادت عام کر نی چاہیے۔صحت مند غذا کے استعمال کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہفتہ میں تقریبا 150 منٹ ورزش لازمی کرنی چاہئے۔

مہمانان خصوصی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے عوامی آگاہی سٹال پر آئے لوگوں میں پمفلٹ اور کتابچے بھی تقسیم کیے۔تقریب کے اختتام پرڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان اورڈاکٹر ندیم حیات نے بہترین ماڈلز بناے والی پانچ طلبہ کو نقد انعامات سے نوازا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پی آئی سی کے سر براہ پروفیسرندیم حیات ملک،پروفیسر آف کارڈیالو جی ڈاکٹر بلال،ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور ماہر غذائیات آمنہ چغتائی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

بعدازاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سر براہ کی جانب سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو اعزای شیلڈ سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پرشرکاء نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا اور اسطرح کے عوامی آگاہی سیمینارزکے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی