خیرپور میں انسداد خسرہ مہم 15سے 27اکتوبر تک جاری رہے گی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) ضلع خیرپور میں خسرہ جیسے موضی مرض کے خاتمے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں ایمرجنسی مہم 15 اکتوبر تا 27 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گی جس میں 09 ماہ تا 05 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے اس سلسلے میں مہم کو کامیاب بنانے اور عام افراد میں شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین وسان ، عالمی صحت عامہ کے نمائندے جگت ناراتھ گری ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق سولنگی اور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے کی۔

واک میں مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، لیڈی ہیلتھ ورکروں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کے ایم سی اسپتال کے لیکچر ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ریا ض حسین وسان اور دیگر نے کہا کہ آج کے اس جدید دور کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہر شہری صحافتی انداز میں اپنے موقف کو پھیلا رہا ہے اسی طرح سماجی تبدیلی کے لیے شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ خسرہ جیسے مرض کے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب اور اس سلسلے میں شعور بیدار کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو مثبت طور پر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہ 15 اکتوبر تا 27 اکتوبر تک ہر 09 ماہ تا 05 سال کے تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائیں جائیں اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جو ہر گھر میں جاکر اس مرض کے خاتمے میں مدد گارو ہونگی ۔ انہوں نے صحافیوں، ریڈیو پاکستان، ایف ایم ریڈیو،ڈاکٹروں، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سماجی ، غیر سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، اسٹیک ہولڈر، مذہبی رہنمائوں، سیاسی افراد اور معززین شہر پر زور دیا کہ وہ اس مہم کے سلسلے میں ہر سطح پر شعور کی بیداری میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ہم اپنے آنے والے مستقبل کے معماروں کو بہتر صحت فراہم کرسکیں ۔

اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق سولنگی، ایم ایس ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، روٹیرین شجاعت احمد صدیقی، فوکل پرسن ڈاکٹر محمد باقر یوسف جتوئی، ڈاکٹر انیل کمار، راجیش جے پار ، ڈاکٹر اعجاز سموں، یونیسیف کے نسیم عباس، خیر محمد خمیسانی، ڈاکٹر عمران مہر ، ڈاکٹر اکبر ، ڈاکٹر روچا رام اور دیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط