جاپان ،ْزیادہ سونے والے ملازمین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان

جاپانی کمپنی نے نیند کی کمی کا ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ چلانے والی کمپنی ایئرویو سے معاہدہ کرلیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:16

جاپان ،ْزیادہ سونے والے ملازمین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) جاپان میں زیادہ سونے والے ملازمین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔چند کمپنیوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ ملازمین کے زیادہ دیر تک کام کرنے کی وجہ سے ان کی پیداواری صلاحیت میں واضح فرق پڑ رہا ہے کیونکہ وہ اپنی نیند صحیح طریقے سے پوری نہیں کر پا رہے۔کمرشیلائزیشن کے اس دور میں جاپان کی چند کمپنیوں نے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں آنے والی کمی کو دیکھتے ہوئے زیادہ سونے اور نیند پوری کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ انعام دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کمپنیوں کے طے کردہ اس ضابطے کے مطابق زیادہ سونے والے ملازمین کو مخصوص پوائنٹس دئیے جائیں گے جنہیں وہ کیفے ٹیریا اور کیفے وغیرہ میں استعمال کر سکتے ہیں اور اس کی ایک واضح مثال کریزی نامی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی ویڈنگ پلاننگ کمپنی 'کریزی' نے زیادہ سونے والے ملازمین کے لیے حال ہی میں انعامی پالیسی کا اعلان کردیا تاکہ نیند پوری کرنے کے سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس سلسلے میں کمپنی نے نیند کی کمی کا ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ چلانے والی کمپنی 'ایئرویو سے معاہدہ کرلیا اور یہ دونوں مل کر ملازمین کی نیند کے رجحان کا باقاعدہ معائنہ کریں گے۔جو ملازمین سلیپ اینالیسز ایپ کو اپنے موبائل فون پر انسٹال کر کے اس کا ڈیٹا کمپنی سے شیئر کریں گے ،ْوہ اس بنیاد پر پوائنٹس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے کہ وہ اس طرح کمپنی کو یہ معلومات فراہم کرسکیں گے کہ انہوں نے روزانہ رات کتنے گھنٹے کی نیند پوری کی۔

ملازمین کو سونے سے قبل اسمارٹ فون پر ایئر ویو سلیپ اینالیسز ایپ اسٹارٹ کر کے سونا ہو گا جس کے بعد وہ ملازم کے سونے کے معمولات سمیت دیگر اہم چیزوں کو ریکارڈ کر لے گی۔جو ملازمین ہفتے میں 5دن روانہ کم از کم 6گھنٹے کی نیند پوری کریں گے تو اس کے بدلے میں انہیں 100 پوائنٹس روزانہ کے حساب سے ملیں گے جو 100ین کے برابر ہوں گے اور انہیں کمپنی کے کیفے ٹیریا یا کیفے میں بطور رقم استعمال کیا جا سکے گا۔مثلاً اگر ایک ملازم ہفتے میں پانچ دن 6گھنٹے کی نیند لیتا ہے تو اسے مجموعی طور پر 500 پوائنٹس (500ین) ملیں گے جبکہ 6 دن ایسا کرنے کے نتیجے میں پوائنٹس کی تعداد 600 ہو جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط