حکومت نے بچوں کو خسرہ جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے ، عوام خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:29

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) خسرہ جیسے موذی مرض پرقابوپانے کیلئے صوبائی حکومت نے بچوںکو خسرہ کے مرض سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوںپراقدامات کئے ہیں، خسرہ سے بچائو کا تدارک کرنے کیلئے صوبے بھرمیں خسرہ سے بچائو مہم جاری ہے ۔گزشتہ دنوں صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے نصیرآباد میں بچوں کو خسرہ سے بچائوکے ٹیکے لگاکرمہم کا آغا ز کیا، نصیرآبادڈویژن کے دیگراضلاع جعفرآباد، صحبت پور،کچھی، جھل مگسی میں ڈپٹی کمشنرزاورڈی ایچ اوزنے بھی بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگاکر 12 روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا تھا جس کے دوران 15اکتوبرسے 27 اکتوبر تک خسرہ کی مہم جاری رہے گی، نوماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاو مہم کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں اسی دوران نصیرآباد ڈویژن میں3 لاکھ 77ہزار324 بچوں کو خسرہ سے بچائوکے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ضلع نصیرآباد میں ایک لاکھ 70 ہزاز555 ، ضلع جعفرآبادمیں ایک لاکھ 28 ہزار984،ضلع کچھی میں 61 ہزار999 ، ضلع جھل مگسی میں27 ہزار336 ،جبکہ ضلع صحبت پورمیں 41ہزار450 بچوں کو خسرہ سے بچائوکے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے ڈویژن بھرمیں 512ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈویژن بھر کی 15تحصیلوں میں خسرہ کے مرض پر قابوپانے کیلئے محکمہ صحت کی ملازمین انتھک محنت کررہے ہیں تاکہ صوبے کی نئی نسل کو خسرہ جیسے مرض سے محفوظ رکھا جاسکے خسرہ کی شکایات موصول ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے خسرہ سے بچائوکے لئے ایکشن لے لیا ہے گزشتہ چارسالوں کے بعد موجودہ صوبائی حکومت نے بچوں کو خسرہ جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں جس پر کام تیزی سے جاری ہے صوبائی حکومت بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے عوام خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ خسرہ جیسے موذی مرض سے بچائو کیا جاسکے مہم کا مقصدڈویژن بھر کے دور دراز علاقوں سمیت شہری اور دیہی علاقوں کے بچوں کو اس وبائی امراض کا شکار ہونے سے بچانا ہے جس سے ہر سال ہزاروں بچے متاثر ہوجاتے ہیں ، خسرہ کی ویکسین انتہائی محفوظ اور بلامعاوضہ ہے خسرہ کی خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے سے محروم نہ رہے بچوں کوموذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی پروگرام کو مضبوط بنیادوں پر استوارکیا گیا ہے ڈی ایچ اوز کے مطابق صوبے میں موسمی تبدیلیوں کے باعث سرد علاقوں سے نصیرآبا دڈویژن کی طرف نقل مکانی کرنے والوں کی آمد کے باعث خسرہ ٹارگیٹ میں بڑھوتری کے بھی قوی امکانات ہیں علاوہ ازیں خسرہ سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ضلع جھل مگسی میں ڈی ایچ اوکے زیراہتمام عوام میں شعورآگاہی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں فلاحی تنظیم،ینگ اتحاد،سول سوسائٹی،علماء کرام سمیت شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی نصیرآباد ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران نے صحت کے حوالے سے گراں قدرکام کیا ہے پولیو کنٹرول میں بھی نصیرآباد ڈویژن سر فہرست ہے اب جبکہ خسرہ کی مہم شروع کی گئی ہے ان آفیسران جن میں ڈسٹرکٹ نصیرآبادسے ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی،ڈسٹرکٹ جعفرآباد سے ڈاکٹرسرفرازاحمد جمالی،ڈسٹرکٹ جھل مگسی سے ڈاکٹررخسانہ مگسی، ڈسٹرکٹ کچھی سے ڈاکٹرشاہد،اورڈسٹرکٹ صحبت پور سے ڈاکٹرشبیرکی انتھک محنت سے خسرہ اورپولیو جیسے موذی امراض پر قابو پانے کیلئے ان کی ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ان کی رہنمائی میں ڈویژن بھرمیں مہلک امراض پر قابوپایاجارہا ہے اوران آفیسران کی کوششوں کی بدولت خسرہ جیسے مرض کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے مہم تیزی سے جاری ہے اب عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اوراپنے بچوں کو مہلک امراض سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کویقینی بنائیں تاکہ صحت مندمعاشرہ نشوونما پاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط