نمونیا کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینارو واک کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 21:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) نمونیا کے عالمی دن کے حوالے سے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے کی - سیمینار اور واک میں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباو طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی - پروفیسر ڈاکٹر رائے محمداصغر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمونیا سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے پوری دنیا میں نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیںجن کا مقصد نمونیا کے قابل علاج مرض کے خلاف بھرپور جدوجہد کام عزم کرنا ہے اور اس مرض سے آگاہی اور طریقہ علاج کو مزید بہتر بنانا اور ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے - انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی ہر بچے کا حق ہے اور بچوں کی بہتر نشو و نما اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ اور خصوصا نمونیا سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ کم سن بچوں کی خوراک ، ارد گرد کے ماحول، گھروں میں فضائی آلودگی اورعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے طبی مراکز تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے - انہوں نے کہا کہ دنیا میں نمونیا سے بچوں کی شرح اموات افسوس ناک ہے -انہوں نے کم سن بچوں کی ماؤں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور مدافعت کے لئے دو سال تک دودھ پلائیں- پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عالمی اداروں کے تعاون سے نمونیا سے بچاؤ ، ویکسنیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کے جامع حکمت عملی تحت اقدامات کر رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی