سرگودھا‘ نجی ہسپتال میں دوران آپریشن خاتون کی ہلاکت‘لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج

منگل 20 نومبر 2018 12:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سرگودھا کے نجی ہسپتال میں دوران آپریشن خاتون کی ہلاکت اور متوفیہ کی فائل مانگنے پر دھمکیاں دینے اور لواحقین کو حبس بجا میں رکھنے پر لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے عدالت کے حکم پر ارشد علی ایڈوکیٹ کی مدعیت میں چک 47 کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ساجدہ اور عملہ کے محمد عمر،ذیشان عرف شامی اور عمرا کے خلاف زیر دفعہ 342/506/294/147/149 ت پ مقدمہ درج کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ وکیل کے دوست محمد شبیر کی بیوی نادیہ شبیر کو 21 ستمبر کو دوران آپریشن غفلت اور لاپرواہی سے قتل کر دیا گیا جس کی بچی زیر علاج رہی اس واقعہ کے بعد 24 ستمبر کو محمد شبیر اور اظہر عباس متوفیہ کے کاغذات فائل لینے گے تو عملہ نے دروازہ بند کر کے حبس بجا میں رکھا اور کہا کہ دستخط کرو کے کوئی کاروائی نہیں کریں گے ورنہ جان سے مار دیں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے تصویر وغیرہ بھی بنا لیں اور کہا کہ اگر دوبارہ فائل لینے آئے تو مارے جاو گے۔ مدعی نے ہسپتال کو قتل کی آجگاہ قرار دیا۔اس مقدمہ میں نامزد لیڈی ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں اسے بے یار مدد گار چھوڑ دینے کے باوجود اس کا علاج کیا جا رہا تھا تاہم وہ انتہائی کوشیش کے باوجود مریضہ دم توڑ گئے جس کا ذمہ دار متوفیہ کا شوہر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی