ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان درآمد کی جانیوالی 150 سے زائد دوائیں ناپید

ڈالر کی قدر بڑھی لیکن ہمیں قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے درآمد روک دی ہے، امپورٹرز

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:15

ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان درآمد کی جانیوالی 150 سے زائد دوائیں ناپید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) ڈالرکی قدر میں اضافے کے بعد بیرون ملک سے پاکستان درآمد کی جانے والی 150سے زائد دوائیں ناپید ہوگئی ہیں۔پاکستان میں ڈالرکی قدرمیں 40فیصد اضافے کے بعد درآمدکنندگان نی دوائوں کی درآمدبندکردی ہے اورحکومت سے کہاہے کہ ڈالرکی قدرمیں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے سبب درآمدکی جانے والے دوائوںکی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان دوائوں کی درآمد روک دی گئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ملک بھرمیں جان بچانے والی200سے زائد دوائوں کی شدیدقلت ہوگئی ہے ان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں استعمال کی جانے والی ٹائیفائیڈویکسین، ایم ایم آر(ممس اورروبیل)،چکن پاکس اورہیپاٹائیٹس اے سمیت دیگر ویکسین شامل ہیں جواس وقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگس ایسوسی ایشن غلام ہاشم نورانی کے مطابق پاکستان میں مقامی طورپرتیارکی جانے والے دوائوں کی پیدوارعارضی طوپربند کردی ہے۔

مینوفیکچررزنے بتایاکہ خام مال کی خریداری میں ڈالرکی قدرمیں اضافے کے بعد ہمیں دوائوں کی تیاری میں شدید مالی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ایسوسی ایشن کے صدرنے بتایاکہ دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاگیاتودواکی اسمگلنگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مریضوں کویہ دوائیں 400 فیصد زائد قیمتوں میں خریدنی پڑیں گی۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی کے صدر پروفیسر جمال رضااورپروفیسرجلال الدین اکبرنے کہاہے کہ پاکستان میں بچوں کومختلف امراض سے بچاکیلیے استعمال کی جانے والی ویکسین ناپیدہے جس کی وجہ سے بچوں کوحفاظتی ویکسین لگائی نہیں جارہی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی