حکومت پنجاب کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت او پی ڈیزمیں کام بند،کئی ہسپتالوں میں تالے لگا دیئے گئے ، مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،حکومت جائزمطالبات تسلیم کر لے ، ورنہ ایمرجنسی سروس بھی بند کرنے سے گریز نہیں کریں گے، ہڑتالی ڈاکٹرز کی دھمکی ،ہسپتالوں میں دفعہ 144نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،جلد کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 30 جون 2012 12:55

حکومت پنجاب کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کیلئے دئیے گئے3روزہ الٹی میٹم کی معیادختم ہوگئی جبکہ ینگ ڈاکٹرزحکومتی الٹم میٹم مکمل ہونے کے بعدہفتہ کو 13ویں روز بھی ہڑتال کی جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت او پی ڈیزمیں کام بند رہا جبکہ کئی ہسپتالوں میں تو تالے لگا دیئے گئے جس سے مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حکو مت انکے جائزمطالبات تسلیم کر لے دوسری صورت میں وہ ایمرجنسی سروس بھی بند کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔مریضوں نے ڈاکٹر زکی بے حسی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹر انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات کے اندراج ،محکمانہ تادیبی کارروائی اور گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کے لیے ڈیڈ لائن پوری ہونے پر ہسپتالوں میں دفعہ 144نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے صحت کولازمی سروس قرارد ئیے جانے کے باوجود ینگ ڈاکٹرز اپنی ضد پر قائم ہیں اور ان کی ہڑتال 13 ویں روز میں داخل ہو گئی۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے آٹ ڈور میں روزانہ تیس ہزار سے زائد مریض آتے ہیں جو ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی پر علاج سے محروم ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط