چھاتی کا سرطان ابتدائی تشخیص پر قابل علاج ،خواتین کو اس کا فوری علاج کرانا چاہیے،ویمن امپاورمنٹ پنک ربن

پیر 31 دسمبر 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ویمن امپاورمنٹ پنک ربن کے سی ای او عمر آفتاب نے کہا ہے کہ تنظیم مختلف رفاعی اداروں اور ماہرین صحت کے ساتھ مل اس مرض سے آگاہی کے لیے اقدامات اور خواتین کو بیماری کی حساسیت اور اس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتی ہے، یہ مرض ابتدائی تشخیص پر قابل علاج ہے اس لیے ہچکچاہٹ کے بجائے خواتین کو فوری طور پر اس مرض کا علاج کرانا چاہیے۔

عمر آفتاب نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرض ابتدائی تشخیص پر قابل علاج ہے اس لیے ہچکچاہٹ کے بجائے خواتین کو فوری طور پر اس مرض کا علاج کرانا چاہیے جس سے شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے مطابق رواں سال (2018 ئ)پوری دنیا میں 1.2 ملین (12 لاکھ)افراد میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی، گزشتہ سال چھاتی کے کینسر کے نتیجے میں 40 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی گئی تھیں ۔

انھوں نے کہا کہ پنک ربن چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی شناختی علامت بن چکی ہے جس کا مقصد خواتین کو اس بیماری سے متعلق مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنا ہے، اگر کینسر کی شروع میں تشخیص ہو جائے تو مریض کو ممکنہ حد تک بچایا جا سکتا ہے۔انھون نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، اس حوالے سے مختلف آگاہی تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچنے کی مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں 2004ء میں ویمن امپاورمنٹ نے پہلا قدم اٹھایا اور ملک بھر میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے پنک ربن مہم کا آغاز کیا، 2018 ء کے دوران پورے ملک میں5 لاکھ خواتین کو چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاچکی ہے،پنک ربن کے تحت ڈاکٹرز نی14 ہزار خواتین کا فری چیک اپ اور 2 ہزار خواتین کی فری میمو گرام سکریننگ کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط