پو لیو مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر ۱ٓفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، فون نمبرز بھی جاری

منگل 15 جنوری 2019 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پیر 21جنوری سے شروع ہونیوالی تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر ۱ٓفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور اس کے فون نمبرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ پولیو ٹیم نہ پہنچے تو فون نمبر 041-9201491 اور 041-9201492 پر فوری اطلاع کی جائے تاکہ ٹیم کو روانہ کیا جا سکے نیز تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین کی آگہی کے سلسلے میں مئوثر مہم جاری رہنی چاہئے تاکہ کسی بھی گھر کا پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں کے بغیر نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ ضلع میں 21 سے 23 جنوری تک انسداد پولیو کے آئندہ رائونڈ کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے سو فیصد اہداف میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو بار بار دہرانے کا مقصد اس مرض کے وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہذا ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے ۔

اس سلسلے میں بچے کے ملنے تک بار بار گھر کے چکر لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ ہو گی اور اگر کسی جگہ غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی سی نے ہسپتالوں ‘ پارکوں ‘ ریلوے اسٹیشنز‘ایئر پورٹ ‘ موٹر وے انٹر چینجز اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھنے کی تاکید کی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں خواہ اس سے قبل کتنی بار بھی بچوں نے قطرے پی رکھے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ڈی سی آفس میں کنٹرول روم فنکشنل رہے گا لہٰذ ا اگر کسی جگہ پولیو ٹیم نہ پہنچے تو فون نمبر 041-9201491 اور 041-9201492 پر فوری اطلاع کریں تاکہ ٹیم کو روانہ کیا جا سکے ۔ سی ای او ڈاکٹر مشتاق سپرا نے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا 13 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے محکمہ صحت کی تین ہزار سے زائد ٹیمیں متحرک ہونگی ۔انہوں نے بتایا کہ 24 اور 25 جنوری بروز جمعرات و جمعہ دو اضافی دن بھی کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہوگی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط