پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ‘ تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ‘ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر

والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ‘ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلانے کی افتتاحی تقریب سے گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:06

پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ‘ تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ‘ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں، پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا،والدین پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں بچوں کو قطرے پلانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد ‘ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ مسرت مجید ‘ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 21سے 23جنوری تک جاری رہے گی جبکہ 24اور 25جنوری کو فالو اپ ہو گا ۔ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1473ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1274موبائل ٹیمیں ‘126فکسڈ ‘73ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 286ایریا انچارجز ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدار صحت مند افراد پر منصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارہ کیلئے بروقت پولیو قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط