پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے،ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر

پیر 21 جنوری 2019 15:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ،تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ‘ پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا‘والدین پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں بچوں کو قطرے پلانے کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 21سے 23جنوری تک جاری رہے گی جبکہ 24اور 25جنوری کو فالو اپ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1473ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1274موبائل ٹیمیں ‘126فکسڈ ‘73ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 286ایریا انچارجز ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدار صحت مند افراد پر منصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارہ کیلئے بروقت پولیو قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد ‘ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ مسرت مجید ‘ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی