سرکاری اسپتالوں کی ترقی اور شہریوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت بھی بہت ضروری ہے،میٹروپولیٹن کمشنر کراچی

جمعہ 8 مارچ 2019 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوںکی ترقی اور شہریوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت بھی بہت ضروری ہے تاکہ ادارے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں، عباسی شہید اسپتال کے مختلف شعبہ جات کے لئے جو بھی ضروری طبی آلات اور مشینیں درکار ہیں ان کی مکمل فہرست علیحدہ علیحدہ ہر شعبہ کی سطح پر بنائی جائے تاکہ اسے پورا کیا جاسکے، کسی بھی کام کو کامیابی کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جہاں اس کے متعلق ضروری سامان یا ٹولز درکار ہوتے ہیں وہیں اس سے زیادہ بہتر انتظام اور انصرام ، عزم اور جذبہ کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم میں سے جو بھی اپنے شعبہ کا ذمہ دار ہے اسے چاہئے کہ وہ صرف اپنے شعبہ اور کام پر مکمل توجہ دے اس طرح یقینا وہ شعبہ اپنی کارکردگی میں بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی صبح عباسی شہید اسپتال کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم راجپوت، ڈاکٹر عامر جلیل، ڈاکٹر امجد گلزار، ڈاکٹر محمود حیدر، ڈاکٹر شاہد نور اور دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے چند روز قبل اسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک میں نصب کی گئی دوران آپریشن اسکرین پر جائزہ لینے والی جدید ترین مشین امیج انٹینسی فائر(C Aram)Image Intensifier کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ سی آرم مشین سمیت دیگر جدید مشینوں کو بھی آپریٹ کرنے کے لئے مستند اور تربیت یافتہ اسٹاف استعمال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کے سرجری سے متعلق تینوں شعبہ جات آرتھوپیڈک، نیورو او رڈینٹل کو فعال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ مذکورہ شعبہ جات میں تمام تر طبی آلات اور جدید مشینیں نہ صرف یہ کہ موجود ہوں بلکہ انہیں استعمال کرنے کے لئے باقاعدہ تربیت یافتہ اسٹاف بھی موجود ہو، کئی ادارے اور افراد صرف اور صرف انسانیت کی بھلائی کی خاطر ہمارا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں ہمارا کام دیکھ کر یہ یقین ہو کہ ان کاپیسہ اورعطیہ کیا گیا سامان صحیح جگہ استعمال ہوگا، انہوں نے کہا کہ جن اداروں یا شخصیات کی جانب سے جو سامان یا طبی آلات اسپتال کو عطیہ کئے جاتے ہیں ان کاباقاعدہ اندراج کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کے وہ واش رومز جو نمی اور رسائو کا شکار ہیں ان کی درستگی کے کاموں کو تیز کیا جائے اور انہیں اس طرح بنایا جائے کہ وہ دوبارہ رسائو کا شکار نہ ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط