مہمند ایجنسی،حلیمزئی میں گرینڈ قبائلی جرگہ،قومی امن تڑون کا اعلان ،ملالہ یوسف زئی حملے پر افسوس کااظہار،صحت یابی کیلئے دعا

اتوار 14 اکتوبر 2012 19:22

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) مہمند ایجنسی حلیمزئی میں گرینڈ قبائلی جرگہ،قومی امن تڑون کا اعلان ،ملالہ یوسف زئی حملے پر افسوس کااظہار،صحت یابی کیلئے دعا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی سنگر کلے مین ملکان ،مشران و کشران کا گرینڈ جرگہ زیر قیادت مہمند امن کمیٹی سربراہ ملک محمد علی حلیم زئی منعقد ہوا۔

جس میں ہرقبیلے کے سرکردہ مشران سمیت سینکڑوں ملکان،عمائدین وکشران نے شرکت کی۔جس سے حطاب کرتے ہوئے ملک محمد علی حلیمزئی نے کہا کہ مہمند قبائل اپنے آبائی وطن کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینگے۔قومی رسم رواج کی بحالی کیلئے قومی امن تڑون کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے انہونے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کہ ہرمشکل وقت میں قبیلے ایک دوسرے کا ساتھ دینگے اور ایک دوسرے کے نفع و نقصان میں شریک ہو نگے۔

بدامنی میں ملوث مجرم کو حکومتی سزا کے علاوہ (6)لاکھ روپے جرگے کا جرمانہ ہو گا۔انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انکی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی حساس حالت میں تعاون کر نے والے قبائل کے ساتھ نرمی کریں۔اجتماعی ذمہ داری اور اجتماعی گرفتاریوں میں حصوصی احتیاط کی جائے۔

ترقیاتی منصوبوں سے کرپشن کا حاتمہ کر کے میرٹ کو یقینی بنائے تاکہ قبائل میں احساس محرومی کا حاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ امن تڑون کا دائرہ خویزئی امن کمیٹی،بائزئی اورصافی تک بڑھا یاجائیگا جس میں امن کمیٹیوں کا نمایا ں کردار ہوگا ۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ ،مولاناصاحب الحق اورمولانا عبد الحق نے بھی خطاب کرتے ہو ئے آپس کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ سابقہ رسم رواج کے مطابق ہر مشر اور کشر کو اپنا مقام دیا جائے مقررین نے مہمند ایجنسی میں جاری ترقیاتی عمل کے نام پر شریک این جی اوز کی لوٹ مار کی سخت مذمت کی NRCپراجیکٹ کے سکیموں میں رشوت وصولی کا سخت نوٹس لیا اور اعلی حکام سے شفافیت لانے کا مطالبہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی