افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کو ہیلتھ کے شعبے میں کام کرنے پرگلوبل گڈ گورننس ایوارڈسے نوازا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری ادارے افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کو ہیلتھ کے شعبے میں کام کرنے پرعالمی سطح پر تھری جی( گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ) سے نوازا گیا ہے ، ایوارڈ کی تقریب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقد ہوئی ، افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں خصوصا تھیلیسیمیا کے مریضوں کو گزشتہ 7برس سے بلامعاوضہ علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ،افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر عاصم قدوائی نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ وہ سندھ کے مختلف اضلاع میں غیر فعال تھیلیسیمیا مراکز کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ،افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن ملک کا واحد جدیدادارہ ہے، جہاں ایک چھت تلے ڈائیگناسٹک لیبارٹری ، دل، دماغ ، ہڈیوں کی بیماریوں کے تشخیصی مراکز اور ریڈیالوجی کے سہولیات موجود ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کے ممبر ایڈوائزری بورڈ عتیق الرحمن ، نیورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ، ڈائریکٹر فائنانس رحمن احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم قدوائی نے کہا کہ افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کے لیے پانچ بستروں پر مشتمل آئی سی یو کی سہولت موجود ہے ، آئی سی یو کے علاج پر پندرہ سے بیس لاکھ روپے خرچ آتا ہے لیکن ہم یہ سہولیات مفت فراہم کر رہے ہیں،افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن جلدہی ایک انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز قائم کرنے جا رہا ہے جس کے لیے ڈونرز نے زمین اور فائناسز فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے ،انہوں نے دعوی کیا کہ اٹلی کے ماہرین کی ایک ٹیم افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کا گزشتہ برس دورہ کیا تھا اور ادارے کو بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کے لیے فٹ قرار دیا ہے ،جہاں تھیلیسیمیا اور خون کی موروثی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت سہولت فراہم کی جائے گی،اس کے لیے ہم مالی وسائل اکھٹے کر رہے ہیں،انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم سندھ بھر میں صحت کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوئی مالی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر عاصم قدوائی نے کہا کہپاکستان میں تھیلیسیمیا کا خاتمہ قانون سازی سے نہیں بلکہ عوامی آگاہی سے ہوگا اس کے لیے ہمیں تھیلیسیمیا سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے 8ویں سے 12ویں کلاس کے طلبہ و طالبات کے لیے نصاب میں اسباق شامل کرنے ہوں گے تاکہ ہماری آئندہ نسل کوتھیلیسیمیا جیسے مرض سے بچایا جا سکے ،جاپان سمیت کچھ ممالک نے ہمیں مالی تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ یہاں بچوں کا مفت علاج ہو سکے ۔

ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے افضال میموریل تھیلیسیمیا فانڈیشن کا ساتھ دیں ۔تھیلیسیمیا کا مرض وہ واحد مرض ہے جو عوامی آگاہی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی