ضلع کو پولیو فری رکھنے کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنرلودھراں

جمعرات 4 اپریل 2019 16:32

ضلع کو پولیو فری رکھنے کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنرلودھراں
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے کہا ہے کہ ضلع کو پولیو فری رکھنے کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ تعلیم مساجد اور یونین کونسل کے ذریعے گاؤں ، محلے کی سطح پر پولیو ویکسین پلانے کی اہمیت بارے تحریک کو جاری رکھے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو کے اجلاس میں ضلع میں پولیو ویکسین پلانے کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمدنے کہاکہ دیگر تمام محکمے محکمہ صحت سے پولیو کے خاتمے کیلئے معاونت کرتے رہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ مہم کے دوران ہاؤس مارکنگ کا خاص خیال رکھا جائے اور فکسڈ ٹیمیں نمایاں ہو کر بیٹھیں۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمداکرم نے بتایاکہ 22اپریل سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 3لاکھ 12ہزار 175بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے گااور تین دن ریگولر ویکسی نیشن کے بعد دو دن مزید رہ جانے والے بچوں کو تلاش کر کے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد، ڈپٹی دی ایچ او عامر بشیر ،پی آر ایس پی کے نمائندے مسعود بنی واہلہ،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن مدثر عباس ہاشمی ،فوکل پرسن ہیلتھ راشد گجر اور ایل پی پی کے چوہدری برکت علی سمیت دیگر افسران بھی موجو دتھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی