لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہورہی ہی:عالمی ادارہ صحت

منگل 9 اپریل 2019 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے شایع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس7کروڑ30لاکھ لڑکوں جبکہ 6کروڑ80لاکھ لڑکیوں کی پیدائش متوقع ہے، مردوں کی اموات شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ16برس کے دوران متوقع اوسط عمر میں ساڑھے 5سال کا اضافہ ہوا، 2016 میں پیداہونے والے بچے 72سال کی عمر تک جینے کی توقع کرسکتے ہیں، گزشتہ 16برس کے دوران کم عمر بچوں کی اموات میں ڈرامائی کمی ہوئی۔متوقع اوسط عمر میں اضافے کی وجہ ایڈز پر قابوپانے میں نمایاں کامیابی ہے، 1990 کے عشرے میں ایڈز کو موت کے پروانے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیر اور غریب ملکوں کے افراد کی عمروں میں واضح فرق بدستوربرقرار ہے، امیر اور غریب ملکوں کے باشندوں کے درمیان 18برس کا نمایاں فرق ہے، 2030میں اوسط عمر 92 سال پہنچنے کا امکان ہے۔امیر ملکوں میں زیادہ تر اموات عمر رسیدہ افراد کی ہوتی ہیں، غریب ملکوں میں مرنے والا ہر تیسرا فرد 5 سال سے کم عمر کا بچہ ہوتا ہے۔افریقہ میں اوسط عمر53سال، سوئٹرلینڈ میں83 اور جاپان میں 84 سال ہے، لمبی عمر پانے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جنگ کے باعث شام میں متوقع اوسط عمر میں 10 سال کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی