ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ تیز گیا گیا

منگل 9 اپریل 2019 16:30

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) حکومت سندھ کا قائم کردہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن " معیاری نگہداشت سب کے لئی" کے عزم پر ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کروانے کے لئے کوشاں ، سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ تیز گیا گیا ۔اس سلسلے میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں ایک روزہ آگہی سیمینار منقعد کیا گیا ۔

جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سلیم اللہ اوڈو نے کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بہترین اقدامات کر رہی ہے جس سے ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ تمام جلد سندھ کی اسپتالوں کی حالت بہتر ہوجائے گی اور لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوور سائیٹ کمیٹی کے تحت ضلع بھر کی اسپتالوں کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل افسران کو ہدایت کی کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک اختیار کیا جائے اس سلسے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ قبل ازیں کمیشن کے ڈائریکٹر کلینکل اینڈ ٹرینگس ڈاکٹر احمد رضا کاظمی نے کہا کہ کمیشن کا بنیادی مقصد صوبے بھر کے لوگوں کو سرکاری و نجی اسپتالوں میں ملنے والی صحت کی سہولتوں کو قانون کے مطابق معیاری بنانا ہے جس پر ہر قیمت پر عمل درآمد کروایا جائے گا اور ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام اسپتالوں کو رجسٹرڈ کرکے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دائرہ میں لاکر منیمم سروسز ڈلیوری اسٹینڈرڈ (MSDS) پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا جبکہ کمیشن سے رجسٹریشن حاصل نہ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائسننگ اینڈ ایکریڈٹیشن ڈاکٹر فرحانہ میمن نے بتایا کہ سندھ بھر میں لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنے والی سرکاری و نجی اسپتالوں کے خلاف شکایات پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے اس وقت تک 120 اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ ڈاکٹر فرحانہ میمن نے مزید کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیوںکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا کمیشن کا مشن ہے جس پر عمل درآمد کروانے کے لئے قانونسازی کی گئی ہے ۔ سیمینار میں ڈی ایچ او گھوٹکی ڈاکٹر الطاف سومرو، ایم ایسز اور سرکاری و نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی