انسدا د پولیو مہم کے دوران سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر خیرپور

منگل 9 اپریل 2019 16:34

انسدا د پولیو مہم کے دوران سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر خیرپور
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ انسدا د پولیو مہم کے دوران سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی دیدنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں 22 تا 25 اپریل 2019 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے مین اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں آٹھوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ نجی اداروں کے افسران و نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈی سی خیرپور نے اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران کو تنبیہ کی کہ دوران مہم ،پیشگی اور بعد میں مائیکروپلان پر نظر داری اور صحیح اعدادو شمار کا اندراج کرنا ذمہ داری میں شامل ہے وہ خود مہم کے دوارن مختلف علاقوں اور یوسیز کا دورہ کریں گے جہاں بھی غفلت اور لاپرواہی پائی گئی اس یو سی ایم او اور ٹی ایچ او کے خلاف بروقت کاروائی دورے کا حصہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ دوران مہم رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت میں دوبارہ دورہ کرکے پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔ ڈی سی خیرپور نے عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، پی پی ایچ آئی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ مزید موثر اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ مہم کے دوران کوتاہیوں کا تعین ہوسکے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف تحریری طور پر بالا حکام کو آگاہی دی جائے۔

ڈی سی خیرپور نے آٹھوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت دی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تمام تر امور کی نگرانی اور شام کے اجلاسوں کے بارے میں مکمل رپورٹ فراہم کریں ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ڈی پی سی آر کے راجیش جے پار سمیت ٹی ایچ اوز نے گزشتہ اور آنے والی مہم کے سلسلے میں تفصیل سے بریفنگ دی جبکہ اپنی سفارشات بھی پیش کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط