سی او ہیلتھ کی ہفتہ غذائیت میں ناقص کاکردگی دکھانے پر2 ڈاکٹروں اور1 ہیڈ نرس کے تبادلے کیلئے پنجاب حکومت کو سفارش

جمعہ 12 اپریل 2019 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سلیمان زاہد ہفتہ غذایت میں ناقص کاکردگی دکھانے پر دو ڈاکٹروں ایک ہیڈ نرس کے تبادلے کیلئے پنجاب حکومت کو سفارش کی ہے ،جبکہ ٹی ایچ کیو شاہ پور کے علاوہ چھ بی ایچ یوز اور دو ڈسپنسری کا عملہ فوری تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ہفتہ غذائیت منا یا جا رہا ہے۔

ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوںکو پیٹ کے کیڑے مارنے کی گولیا ں اور حاملہ خواتین کو فولاد اور وٹامن کی گولیاں کھلائی جارہی ہیں۔طبی عملہ کو روزانہ کا ٹارگٹ دیا ہے۔ سی او ہیلتھ نے گزشتہ روز ہفتہ غذائیت کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ پور کا معائنہ کیا تو دو ڈاکٹر اور ایک ہیڈ نرس غیر حاضر پائے گئے جس پر پنجاب حکومت ان کے تبادلے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ چوکیدار ایمر جنسی میں مریضوں کی پٹیاں کررہا تھا اور میڈیکل آفیسرسمیت دیگر متعلقہ عملہ بھی غیر حاضر تھا جس پر تمام عملہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ سی ای اوبی نے بی ایچ یو شاہین آباد ،121شمالی،135شمالی، 130شمالی ،126شمالی ،120شمالی ،معظم آباد،جبکہ سترہ شمالی اور 46جنوبی ڈسپنسریوں کا بھی دورہ کیا اور ہفتہ غذائیت کے حوالے سے ناقص کارکردگی دکھانے پر تمام بی ایچ یوزاور ڈسپنسریوںکا تمام عملہ تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے تمام ڈاکٹرز،نرسزکو دوران ڈیوٹی سفید یونیفارم اور کوٹ لازم پہننے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے تمام تحصیلوں میں انفارمیشن کائونٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی