نیند میں 16منٹ کی تاخیر سے آنے والے دن کے کام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،امریکی ماہرین

جمعرات 25 اپریل 2019 11:45

نیند میں 16منٹ کی تاخیر سے آنے والے دن کے کام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،امریکی ماہرین
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی نیندکے اوقات میں صرف 16 منٹ کی معمولی تاخیر بھی کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں آنے والے دن میں اس کے کام پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔امریکا کی فلوریڈا یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں 16 منٹ کا فرق بھی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتا اور آنے والے دن میں جسم میں تھکاوٹ کے احساس میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔

برطانوی اخبارمیٹرو کے مطابق تحقیق کے دوران 130 ملازمین کی صحت اور نیند کی کمی بیشی سے ان کے آنیوالے دن میں کام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تمام افراد سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ ان کی نیند اور کام کی کار کردگی کے اوقات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سروے میں شامل افراد کی معمول کی نیند کے اوقات میں16 منٹ کی تاخیر کرائی گئی۔ اس تاخیر کے باعث انہیں معلومات پر توجہ مرکوز کرانے اور دفتر امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ ان کی صحت پر مزید منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔ نیند میں تاخیر سے ڈیپریشن میں اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کاموں اور کاروباری امور میں مصروف افراد کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔ اسی ذریعے سے ملازمین ڈیپریشن سے بچتے ہوئے لوگ اپنے کام بہتر اندازمیں انجام دے سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط