کراچی ، ہیٹ ویو کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پودوں اور درختوں کی شکل میں بڑے پیمانے پر سبزے کی انتہائی ضرورت ہے، ماہرین طب

شہر سبزے کے بجائے کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گرمیوں میں شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہورہے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 27 اپریل 2019 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شہر میں پودوں اور درختوں کی شکل میں بڑے پیمانے پر سبزے کی انتہائی ضرورت ہے، شہر سبزے کے بجائے کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گرمیوں میں شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہورہے ہیں۔جناح ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ خصوصا دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں سخت دھوپ کی حالت میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں، گرمی میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، جسم کو گیلا رکھیں اور حتی الامکان نہانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

انہوںنے کہاکہ عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں بچے اور نوجوان طبقہ نماز فجر کے بعد کرکٹ گراؤنڈز کا رخ کرلیتے ہیں جس میں روزے کی حالت اور شدید گرمی کے دوران کرکٹ کھیلتے ہیں، اس سے پسینے کا اخراج بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) ہوتی ہے اور اس کے شکار افراد کو الٹی، متلی اور چکر آنے جیسی کیفیت کا سامنا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

سیمی جمالی کے مطابق گرمی کے شکار مریضوں سے نمٹنے کیلئے تمام تر ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں جن میں 50 بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ کا قیام بھی ہے جس میں ٹھنڈک کا غیر معمولی چلرسسٹم نصب ہے۔ سیمی جمالی کے مطابق یہ 50 بستر شعبہ ایمرجنسی کے 150 بیڈز کے علاوہ ہیں جبکہ پورے اسپتال میں شدید گرمی کے دنوں میں منرل واٹر کا بھرپور انتظام ہے۔انہوںنے کہاکہ گرمی کے مضر اثرات کی وجہ سے انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اس دوران اگر مریض کو فوری طبی امداد نہ ملے تو ہلاکت اور معذوری کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔

سیمی جمالی کے مطابق اس بیماری کی اہم علامتوں میں جسم میں پانی کی کمی، تھکاوٹ، کمزوری، شدید سردرد، نکسیر کا پھوٹ جانا، متلی ہونا اور قے کا آنا، لمبی اور بڑی سانسیں لینا، غنودگی اور بہکی بہکی باتیں کرنا، جلد کا سرخ اور خشک ہوجانا، چکر آنا اور بے ہوشی یا جھٹکے سمیت علامات لو لگنے کے بعد مریض میں نمایاں ہوسکتی ہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق لو لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال، گرمی میں مشقت سے پرہیز، ہلکے رنگوں کے کپڑے زیب تن کریں جبکہ ہر ممکن حد تک تیز دھوپ میں چھتری کا استعمال بھی کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط