لاڑکانہ: رتوڈیرو میں ایڈز متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی مزید افراد کی اسکریننگ جاری

رتوڈیرومیں 2100افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، ان میں سے 59 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزیدکاٹیسٹ جاری ہے،سکندر میمن

بدھ 1 مئی 2019 13:26

لاڑکانہ: رتوڈیرو میں ایڈز متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی مزید افراد کی اسکریننگ جاری
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی جب کہ مزید افراد کی اسکریننگ جاری ہے۔رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا بڑھنے لگی ہے اور بچوں اور خواتین سمیت 59افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے۔سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق رتوڈیرو اسپتال اور دو متاثرہ گائوں میں 4روز سے لگے کیمپوں میں 2100افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، ان میں سے 59 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید افراد کا بھی خون ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

ایڈز سے متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔رتوڈیرو میں تیزی سے جان لیوا مرض ایڈز کے پھیلنے کا انکشاف ہوا تو مقامی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور جلد ہی معاملہ کی تہہ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر ایک ہی سرج سے مختلف مریضوں کو انجکشن لگائے جب کہ ملزم کہنا ہے کہ وہ اپنی بیماری سے لاپتہ تھااوروہ اس سارے معاملے میں بے قصور ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مظفرگھانگھرو اپنے کلینک میں سرنج کا غیر محتاط استعمال کرتا تھا۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے گرفتار ڈاکٹر مظفر گھانگھرو کے تمام ڈاکیومنٹس کو سیل کر دیا ہے جب کہ لاڑکانہ میں لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جس میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی