ماہ صیام میں بدہضمی، معدے کی جلن اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں ،ڈاکٹرفرحان علی

افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات، پانی، پھل اور جسم کو تقویت بخشنے والی اشیا کا استعمال کیا جائے،معروف معالج کی گفتگو

جمعہ 10 مئی 2019 14:14

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کاہنہ ڈاکٹرفرحان علی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں روزہ بھوک پیاس کی مشقت کو برداشت کرنے کی بہترین تربیت ہے جو روح کو تازگی عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ بندہ پروردگارِ عالم کی خوشنودی کیلئے اپنی پسندیدہ اور محبوب چیزوں سے کچھ وقت کیلئے پرہیز کرے۔

ڈاکٹرفرحان علی نے کہا کہ رمضان المبارک تربیت نفس کا مہینہ ہے جس کا مقصد انسان کو جسمانی ،روحانی اور نفسیاتی اصلاح کی طرف مائل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روز این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کررہے تھے،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان ودیگربھی موجودتھے، انہوں نے مزیدکہا کہ گرمی کے روزے جتنے طویل ہوتے ہیں اس میں احتیاط بھی اتنی ہی ضروری ہے، سحر و افطار میں کھانے پر ہاتھ ہلکا رکھیں ورنہ بیمار ہوسکتے ہیں، شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں، ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

افطار کے وقت چونکہ معدہ کئی گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے اوراس میں تیزابیت موجود ہوتی ہے ، ایسے میں اگر زیادہ تلی ہوئی چیزیں مرچ مسالے کھائیں گے تو یہ تیزابیت کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔ڈاکٹرفرحان علی نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کے دوران بدہضمی، معدے کی جلن اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سحروافطار میں احتیاط ضروری ہے۔ افطاری کے فوری بعد زیادہ پانی پینے سے بھی گریز کریں، افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات، پانی، پھل اور جسم کو تقویت بخشنے والی اشیا کا استعمال کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی