فائبر اور کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں روزہ داروں کو دن کو بھوک اور کمزوری کا کم سے کم احساس دلاتی ہیں،ماہر عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 11 مئی 2019 13:40

جینوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ماہ صیام میں افطاری اور سحری کے اوقات میں صحت مند کھانوں کے حوالے سے مشورے دیئے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ داروں کو سحری حتی الامکان تاخیر کے ساتھ کرنی چاہیے تاکہ دن کو گرمی میں پیاس یا بھوک کی کم سے کم شدت کا احساس ہو۔

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر ماہر خوراک ڈاکٹر ایوب الجوالدہ کا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ روزہ داروں کو سحری اور افطاری کے کھانوں کا توجہ کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیے۔ سحری میں خصوصی طور پر کاربو ہائیڈریٹ کے خواص پر مشتمل غذائیں شامل ہونا چاہیے۔ فائبر والی خوراک میں روٹی، اناج، دالیں، پھل اور کیلا شامل ہیں، زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ فائبر اور کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں روزہ داروں کو دن کو بھوک اور کم زوری کا کم سے کم احساس دلاتی ہیں۔ پوٹائیشیم سے بھرپور کھانے بھی سحری کے کھانے کا حصہ ہونا چاہیے۔ پروٹین والی غذائوں کا بہ کثرت استعمال اور کم سے کم حراروں والی غذائیں روزہ داروں کے لیے مفید ہیں۔ خشک میوہ جات میں اخروٹ اور بادام جیسے گری دار میوں کا استعمال پروٹین کی کمی پوری کرنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔کاروبائیڈ ریٹ کے کیمیائی خواص والی غذائوں میں آلو، چاول، دالیں اور میکروںی جیسی غذائیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سحری میں انڈوں، دہی، مکھن اور وٹامن سے بھرپور غذائوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط