ڈیرہ اسماعیل خان، سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے تنگ مریض پرائیویٹ کلینکس پر جیب کٹوانے لگے، شہریوں کا اجتجاج

ہفتہ 11 مئی 2019 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) پہلے بھاری فیس، پھر مہنگی ادویات کا نسخہ اور پھر صرف کمیشن دینے والے میڈیکل سٹورز سے ادویات کی دستیابی، علاج کے نام پر مسیحاؤں نے غریب مریضوں کی کھال اتارنا شروع کردی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے تنگ مریض پرائیویٹ کلینکس پر جیب کٹوانے لگے۔ مسیحا کی بھاری فیس، پھر کمیشن کی خاطر مخصوص کمپنیوں کی مہنگی ادویات کا نسخہ اور آخر میں غیر ضروری ٹیسٹوں کیلئے ڈاکٹر کی تجویز کردہ لیبارٹری کے چکر، علاج معالجہ تو اب غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیسن کمپنیاں ڈاکٹرز حضرات کو مہنگے نسخے تجویز کرنے کے عوض بھاری مراعات فراہم کرتی ہیں جبکہ حکومت اس صورتحال میں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

معمولی امراض کیلئے بھی معالج مراعات کی خاطر غریب مریضوں کو مہنگی ادویات کا نسخہ تھما دیتے ہیں اور لاچار مریض پیٹ کاٹ کر بھی ادویات خریدنے پر مجبور ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ،تو دوسری طرف پرائیویٹ معالج کی بھاری فیسیں اور تجویز کردہ مہنگے نسخے ،ان حالات میں غریب مریض جائیں تو جائیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز مریضوں کی ہسٹری ،بلڈ پریشر ،وزن ،قد ،خاندانی پس منظر پوچھے بغیر ادویات تجویز کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹری نسخے میں ہسٹری سمیت ان تمام چیزوں کو لکھنا ضروری ہے ۔مگرڈاکٹر حضرات بھاری فیس لے کر ہزاروں روپے کے بلاضرورت ٹسٹ ،ایکسرے ،الٹراسائونڈ وغیرہ تجویز کرتے ہوئے چند گھنٹوںمیں سینکڑوں مریضوں کو بھگتا دیتے ہیں ۔

بھاری مراعات کے عوض بلاضرورت مہنگی ادویات تجویز کی جاتی ہیں ۔ڈاکٹری نسخے میں ڈاکٹر کے دستخط اور مہر ثبت کرنا لازمی ہے لیکن ڈاکٹرز نسخے میں تاریخ کا انداراج تک بھول جاتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہربل ادویات (نیواٹرسیٹکل )کے ساتھ ایلو پیتھک ادویات اور انجکشن تجویز کرکے مریضوں کو ادویات خریدنے پر مجبو ر کیا جاتا ہے ۔مہنگائی کے اس دوران میں غریب مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لئے گھریلو اشیاء تک فروخت کر نے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔شہری حلقوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،صوبائی وزیر صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط