ْضلع خوشاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں تیمار گھر تعمیر کیا جائیگا‘ڈپٹی کمشنر خوشاک

مریضوں کے لواحقین کے لیے اٹھنے،بیٹھنے،سونے،کچن سمیت دیگر سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی

منگل 14 مئی 2019 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں تیمار گھر تعمیر کیا جائے گا - جس میں مخیر حصرات کے تعاون سے زیر علاج مریضوں کے لواحقین کے لیے اٹھنے،بیٹھنے،سونے،کچن سمیت دیگر سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی- ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ ارشد منظور نے مخیر حضرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیراتی اور مریضوں کو ریلیف بہم پہچانے والے کامو ں کی تفصیل سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویڑن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تیمار گھر کی تعمیر کی غرض و غائیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی -اجلاس میں پی ایم ایل (ق) لیگ کے صدر محمد الیاس،پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین شاہ،منجیر شوگر ملز،پی سی ایل،انجمن تاجران اور دیگر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے نیکی کے اس کام کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی -پی ایم ایل (ق) لیگ کے صدر محمد الیاس نے موقع پر دس ہزار روپے نقد عطیہ دے کر نیک کام کا آغاز کیا -ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی (آر) میر محمد نواز بھروانہ کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی -یہ کمیٹی اگلے ہفتہ کے دوران اجلاس منعقد کروائے گی اور ضلع کے مختلف مخیر حضرات اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے عطیات اکٹھا کرنے کے لیے رابطہ کرے گی -

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط