خیبرپختونخوا ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،مریض رل گئے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیر صحت فوری مستعفی ہوں، ڈاکٹرزکونسل ایل آر ایچ کی او پی ڈی میں چارسدہ سے آئی گردوں کی تکلیف میں مبتلا مریضہ کو وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث حالت غیر ہوگئی

جمعہ 17 مئی 2019 15:25

خیبرپختونخوا ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،مریض رل گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس سے علاج و معالجے کیلئے آنے والے دن بھر ذلیل و خوار ہوتے رہے ۔خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال رہی تاہم ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاتی رہی ۔

ڈاکٹرز کونسل کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیر صحت فوری مستعفی ہوں۔ڈاکٹرز کونسل نے وزیر صحت اور ڈاکٹر نوشیروان برکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ڈی ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں کرپشن میں ملوث بورڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں اور نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ایل آر ایچ کی او پی ڈی میں چارسدہ سے آئی گردوں کی تکلیف میں مبتلا مریضہ کو وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعہ کے بعد لوئر دیر میں بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور اسٹاف نے تالا بندی کردی جس کے باعث مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط