وفاقی حکومت کا 78ادویات کی قیمتوں میں کمی کو فیصلہ کر لیا،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ہارڈ شپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس لے لیا۔بلڈپریشر، مرگی، دل اور جلدی امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2019 20:10

وفاقی حکومت کا 78ادویات کی قیمتوں میں کمی کو فیصلہ کر لیا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) وفاقی حکومت نے 78ادویات کی قیمتوں میں کمی کو فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے ہارڈ شپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس لے لیا ہے۔ حکومت نے ہارڈ شپ کیسز کے تحت 50سے75فیصد ادویات پر 9فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ادویات کی نئی قیمتیں متعین کر دی گئی ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلڈپریشر، مرگی، دل اور جلدی امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی اودیات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت نے جان بچانے والی ادویات میں اضافہ بھی واپس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد 78ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے جبکہ کئی ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے اور ہارڈ شپ کیسز کے تحت 50سے75فیصد ادویات پر 9فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ادویات ساز کمپنیوں نے ازخود ہی ادویات کی قیمتوں میں سینکڑوں گنا اضافہ کر دیا تھا اور جان بچانے والی ادویات بھی شدید مہنگی ہو گئی تھیں جس کے بعد یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں آخری بار اضافہ 2001میں کیا گیا تھا اور اب اس کے بعد اضافہ کیا گیا ہے دوسری جانب ادویات ساز کمپنیوں نے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے ادویات بنانے والا خام مال بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں لیکن بعد میں حکومتی دباؤ اور ہائی کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد ادویات ساز کمنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں یہی خبریں آتی رہیں کہ یہ کمی نام نہاد طور پہ کی گئی ہے جبکہ ادویات ویسے ہی مہنگی مل رہی ہیں جس کے بعد حکومت نے مہنگی ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا اور اب حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد 78ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ ہارڈ شپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے اور ہارڈ شپ کیسز کے تحت 50سے75فیصد ادویات پر 9فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی