امرناتھ یاترا کیلئے بہتر اور مناسب سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے‘ ریاستی اور مرکزی حکومت یاتریوں کیلئے مناسب طبی ور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ‘ گپھا تک جانے والی سڑکوں کی کشادگی جلد از جلد کی جائے ، بھارتی سپریم کورٹ نے 67صفحات پر مشتمل فیصلہ دیدیا

جمعہ 14 دسمبر 2012 13:20

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14دسمبر 2012ء) سپریم کورٹ نے امرناتھ یاترا کیلئے بہتر اور مناسب سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے حکومت جموں وکشمیر اور مرکز کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاتریوں کیلئے مناسب طبی ور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں جن میں گپھا تک جانے والی سڑکوں کی کشادگی بھی شامل ہے ۔جسٹس بی ایس چوہان اور جسٹس سوتنتر کمار پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مفاد عامہ کے تحت از خود نوٹس پر 67صفحات پر محیط اپنے فیصلے میں کہاہے کہ یہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ یاتریوں کیلئے تمام طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔

فیصلے میں امرناتھ یاتریوں کیلئے طبی سہولیات کے فقدان پر مرکز و ریاستی حکومتوں کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یاتریوں کیلئے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ سخت اور دشوار راستے بھی چلنے کے قابل نہیں ہیں جس سے جان کا خطرہ ہمیشہ برقرار رہتا ہے ۔اس فیصلے میں حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پیدل یاتریوں اور پالکیوں یا گھوڑوں پر گپھا تک جانے والے یاتریوں کیلئے الگ الگ راستے بنائیں جوکہ 12فٹ سے کم کشادہ نہ ہوں ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ گذشتہ برس یاترا کے دوران کئی اموات پر لی گئی از خود نوٹس کے تحت جاری مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے بعد صادر کیا ہے ۔اس معاملے میں قائم کی گئی اعلی اختیاری کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہویت ڈویژن بنچ نے کہاکہ پالکیوں اور گھوڑوں کیلئے الگ اور پیدل یاترا کرنے والوں کیلئے علیحدہ سڑکیں تعمیر کی جائیں جن کی کشادگی12 فٹ سے کم نہ ہواور ان سڑکوں کیلئے حفاظت کے انتظامات بھی ہوں جیسے کہ لوہے کے سریے ،دیواریں وغیرہ جوکہ کمیٹی نے مناسب سمجھی ہوں اسکے علاوہ بالہ تل اور پنچترنی اور چندرواڑی روٹوں پر بنے بنائے ٹائلز لگائے جائیں ۔

سپریم کورٹ نے اترپردیشن ،ہریانہ ،پنجاب ،راجستھان ،ہماچل پردیش اور چندھی گڑھ کے چیف سیکریٹریز اور ہیلتھ سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کو وہاں تعینات کریں تاکہ یاتریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔فیصلے کے مطابق گپھا تک جانے والے روٹ کو کشادہ کیا جائے اور ان کے ارد گرد موٹی موٹی لوہے کی سلاخیں یا سیمنٹ و پتھر سے بنی دیواریں کھڑی کی جائیں ۔بنچ نے مزید کہاکہ آئین کی دفعہ21کے تحت یاتریوں کو دستیاب اختیارات اور سہولیات کو یکسر مسترد کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وضع کردہ قوانین کی پامالی کی جارہی ہے جس کی اجازت نہیں دی جائیے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی