ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مکمل باڈی سی ٹی سکین مشین جلد کام شروع کردیگا،ترجمان

جمعہ 31 مئی 2019 17:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) مکمل باڈی سی ٹی سکین مشین خیبرٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ایکسیڈنٹ اینڈایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں عیدکے بعد نصب کردی جائے گی،جس کی بدولت ہسپتا ل کے مریض اور خصوصاً ایمرجنسی کی صورت میں لائے گئے مریضوں کو تشخیص کرنے میں جلد مدد حاصل ہو گی، جہاں مریض کو کم قیمت میں بہترین سی ٹی سکین کی سہولت فراہم ہو گی۔

ترجمان کے مطابق یہ پرانی سی ٹی سکین میں حائل مشکلات اور حدوں کو ختم کر کے سی ٹی سکین کی منفرد ، جدید اور بہتر نتائج دیتی ہے۔ اس میں تابکاری کی مقدار بھی کم ہوتی ہے اور AIDR-3Dسے مریضوں کو تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے،یہ جدید ترین سی ٹی سکین مشین 3Dایمیج 60تصویر فی سیکنڈ کی برق رفتاری سے کھنچتی ہے جس سے تشخیص میں بہتری اور تیزی پیدا ہوتی ہے، یہ پیچیدہ تکنیک یعنی SEMARکو استعمال کرتی ہے جس سے دھاتی امپلانٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جس سے ہڈی کو بھی دیکھا جا تا ہے جہاں یہ دھات نصب ہوتی ہے اورخصوصاً دل کے مریضوں کے تشخیص میں کارآمد ہے اس کے دیگر خصوصیات جس میں موٹاپے کے شکار مریضوں کا سی ٹی سکین بھی با آسانی سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مشین کی بدولت ٹراما کے مریض ڈاکٹروں کے تشخیص کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔ عنقریب اس مشین کے نصب ہونے سے خصوصاً ٹراما کے مریض جو کہ ایمرجنسی میں لائے جاتے ہے جلد فائدہ اُٹھائی گی ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کی انتھک کوششوں سے کہ ہسپتال کو صوبے کا بہترین ہسپتال بنا نا اور ہر قسم کے نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور خصوصاً مریضوں کے علاج ومعالجے اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو مزید وسعت دینا اور ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے موجودہ انتظامی سربراہ ڈاکٹر نیک داد اور اُن کے سٹاف جو کہ دن رات ہسپتال کے بہتری کے لئے کوشاں ہیں ان کی کاوشوں سے اس سی ٹی سکین مشین کی خریداری ممکن ہو سکی۔یہ سی ٹی سکین مشین لاکھوں مریضوں کو جلد تشخیص میں کارآمد ثابت ہو گا۔ سال2018 میں تقریباً 15786مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کر دی گئی تھی۔ اس جدید ترین مشین کے نصب ہونے کے بعد مریضوں کو دوچندہ فائدہ حاصل ہو گا۔

اس مشین کے نصب کا کام عید کے بعد شروع ہو گی اور تقریباً ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔موجودہ صوبائی محکمہ صحت جو کہ صحت کی فراہمی کی نظام پر خصوصاً توجہ دی رہی ہیں۔ اور خاص کرپرانے نظام کے نقائص کو دور کرنے اور ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں کو صحت کے بنیادی ضروریات بروقت پہنچانا ہے۔ محکمہ صحت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپیارٹمنٹ کو جدید آلات کی خریداری کے لئے فنڈ فراہم کر رہے ہے۔ بہت جلد ایک نیا اور جدید ترین 1.5ٹیسلا MRI(1.5 tesla)مشین کی خریداری کا عمل چل رہا ہے،جس کے لئے تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی