پرائیویٹ کنڈے لگا کر کاشت کاروں سے اونے پونے دام گنا خریدا جا رہا ہے، رمضان شوگر ملز کے کارندے کاشت کاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں،کسان بورڈ پاکستان

ہفتہ 22 دسمبر 2012 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔22دسمبر 2012ء) کسان بورڈ پاکستان نے کہا ہے کہ رمضان شوگر ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے مڈل مین علاقے میں پرائیویٹ کنڈے لگا کر کاشت کاروں سے سستے بھاؤ گنا خرید کر 140تا150روپے من کے حساب سے نقد ادائیگی کر رہے ہیں اور خریداری کے دوران ناجائز کٹوتیاں کر کے کاشت کاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین کسان بورڈ چنیوٹ سید نورالحسن شاہ ضلعی صدر میاں محمد ذوالقرنین بھٹہ، جنرل سیکرٹری میاں ظہور حسین باٹا، ملک حق نواز آہیر، ملک فتح شیر کھوکھر ایڈووکیٹ، چوہدری محمد طفیل لونا نے ٹیلی فون پر مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان کو مطلع کیا کہ حکمرانوں کی ملکیت شوگر ملیں بھی لوٹ مار کے اس عمل میں شامل ہو چکی ہیں اور کاشت کاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کسان بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج بھی کیا اور ڈی سی او چنیوٹ کو ملز انتظامیہ کے رویے کے بارے میں تحریری شکایت بھی پہنچا دی۔ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان نے رمضان شوگر ملز انتظامیہ کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بنائی جائے جو معاملات کی انکوائری کرے کیوں کہ ضلعی انتظامیہ طاقت ور شوگر ملز مالکان کے سامنے بے بس ہیں۔

دن دیہاڑے کین ایکٹ کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال بند نہ کیا تو 26دسمبر کو رمضان شوگر ملز کا گھیراؤ کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ڈی سی او آفس چنیوٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ قبل اس کے کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں انھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کین کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کرے دفاتر میں بیٹھے ہوئے اہلکاروں اور مشیروں کو کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کے لیے ہنگامی دوروں پر روانہ کیا جائے اور جو شوگر ملیں اس غیر قانونی دھندے میں ملوث پائی جائیں ان کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مشیر اور سرکاری اہلکاران اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح بااثر لوگ بے بس مجبور کاشت کاروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور کس طرح گڈ گورنس کی مٹی پلید کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی