محکمہ ہائوسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت اس کے تمام ذیلی اداروں سے ڈیپو ٹیشن پر گئے تمام افسران و اہلکاران کو فوری واپس بلانے کی ہدایت ،

مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واسا کے افسران وا ہلکاران کو غیر ضروری تعطیلات سے بھی روک دیا گیا

پیر 24 جون 2019 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) محکمہ ہائوسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت اس کے تمام ذیلی اداروں سے ڈیپو ٹیشن پر گئے تمام افسران و اہلکاران کو فوری واپس بلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ محکمانہ کارکردگی کو بہتربنانے میں مدد مل سکے جبکہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واسا کے افسران وا ہلکاران کو غیر ضروری تعطیلات سے بھی روک دیا گیا ہے اور واسا کے تمام حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی ایمر جنسی کے علاوہ عام حالات میں ملازمین کو چھٹیاں دینے سے گریز کریں تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے ضمن میں مین پاور کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واسا کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے کہا گیاہے کہ مون سون کے دوران تیز رفتار اور بہترین سروس ڈیلیوری کیلئے واسا کی پلاننگ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور جامع ماڈل ثابت ہونی چا ہیے اور اس سلسلہ میں برساتی نالوں و سیوریج سسٹم کی ایک ہفتہ کے اندر از سر نو اعلیٰ معیار کی سو فیصد ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید ہدائت کی ہے کہ سیوریج و برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ کے بعد گندگی کو فوری ٹھکانے لگانے اور ڈی سلٹنگ کیلئے رات کے وقت کا انتخاب کیا جائے تاکہ اس عمل سے شہریوں کو زحمت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے دوران ممکنہ شدید بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے متعلقہ محکموں کو جامع اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس چیلنج میں کامیابی حاصل ہو لہٰذ ا واسا کو چاہئے کہ ارلی وارننگ سسٹم کو فعال رکھیں اور بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز ‘ سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں کو خالی کر لیا جائے تاکہ بارشی پانی کے اخراج میں تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے واٹر سپلائی اور سیوریج سے متعلق بہترین سروس ڈیلیوری پر زور دیتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ محکمانہ خدمات فراہم کرنے سے متعلق اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں نیز اس ضمن میں عوام سے انکا رابطہ گہرا اور برتاؤ شائستہ ہونا چاہئے۔انہوں نے واسا میں زیر التواء امور کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سروسز کے حوالے سے عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ رکھا جائے اور سیوریج یا واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ دستیاب وسائل میں بہترین سروسز کی فراہمی ہی دانشمندی ہے اس سلسلے میں بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے اور وہ رضا کارانہ طور پر واسا کے واجبات ادا کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی