ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی سرگودھا میڈیکل کالج کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کی تائید

منگل 25 جون 2019 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سرگودھا میڈیکل کالج کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کی تائید کر دی۔ سرگودھا کی تاریخ میں پہلی بار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس مقامی ہال میں صوبائی صدر ڈاکٹر قاسم اعوان اور چیئر مین ڈاکٹر شعیب تارڑ کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب (وائے ڈی ای)کی سینٹرل کونسل و جنرل کونسل کے ممبران اور پنجاب کے 21 گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتالوں کے وائے ڈی اے صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ٹی آئی بل، شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بقایا 12 بلین رقم کی محکمہ صحت کو فراہمی اور سکیورٹی بل سمیت دیگر امور پر بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی سینٹرل کونسل اور جنرل کونسل نے سرگودھا میڈیکل کالج کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے حکومت پنجاب کے فیصلے کی بھرپور تائید کی ۔

اس سلسلہ میں وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم اعوان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عمل ہونا چاہئیے تا کہ سرگودھا کے عوام اور سرگودھا کے ڈاکٹرز بہترین علاج سے مستفید ہو سکیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا کی جانب سے اجلاس میں ڈاکٹر عثمان امتیاز، ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، ڈاکٹر ریحان گل، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر واجد علی کانجو، ڈاکٹر اسامہ بن سعید، ڈاکٹر زبیر چوہدری، ڈاکٹر سلطان حیدر، ڈاکٹر زوہیب لیاقت، ڈاکٹر حسن افضال، ڈاکٹر سعید گوندل، ڈاکٹر اسد ریاض، ڈاکٹر حافظ اشفاق نے شرکت کی اور وائے ڈی اے پنجاب کی ڈاکٹر کمیونٹی اور ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی