ایزی پیسہ کے ذریعے ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کی توسیع

جمعہ 28 جون 2019 14:38

ایزی پیسہ کے ذریعے ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کی توسیع
 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2019ء) پاکستان میں مالیاتی انضمام کی جانب اپنی کوششوں کے ضمن میں ایزی پیسہ نے تھرڈ پارٹی سروس پروائیڈر کے تعاون سے ارزاں نرخوں پر صارف کی بہبود کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
    یہ ہیلتھ سروس موبائل صارفین کودستیاب ہوگی اور صحت کی نگہداشت پر آنے والے اخراجات کو کم کرتے ہوئے صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کیلئے معاون ہوگی۔

    اس سروس میں محفوظ اور قابل اعتماد آن لائن صحت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ مریضوں کو دن کے 24 گھنٹے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے مجاز اور مستند شدہ نمائندوں سے منسلک رکھتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں صارفین یو ایس ایس ڈی کوڈ یابرانچ چینل سے ہیلتھ سروس کا سالانہ پلان خرید سکتے ہیں اور جس کے بعد ہیلتھ سروسز ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے ان خدمات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

    اس سروس میں ایپلی کیشن کے ذریعے پاکستان کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں ادویات کی مفت ہوم ڈلیوری اور آن لائن کلیم داخل کرنے کے ساتھ ساتھ وائس کال اور فیس ٹو فیس ویڈیو کال جیسی اضافی خدمات بھی شامل ہیں۔ یہ سروس صرف صارفین تک محدود نہیں بلکہ خاندان کے دیگرچار افراد کو بھی آن لائن مشاورت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

     اس ہیلتھ سروس میں مفت ویلیو ایڈڈ ہیلتھ انشورنس کے فوائد ہیلتھ سروس کے پیکیج کے ساتھ شامل ہیں اورمستقبل قریب میں صحت کی مزیدخدمات کے دیگر پرائس پلان کے اجراء کا بھی امکان ہے۔
    ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے اس موقع پر کہا کہ یہ نئی سروس ان لوگوں پر نمایاں اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جنہیں صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی کے فقدان کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد جدید موبائل سلوشنز کے ذریعے ہر ایک فرد کیلیے صحت کی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ یہ سروسز معیار میں بہتری اوراخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی بہتر خدما ت تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔
     ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ سماجی ضروریات کو اہمیت دیتے ہوئے اپنی خدما ت کے دائرہ کار میں اضافے کے لیے پر عزم ہے ۔ یہ جدید سروس پاکستان میں ہیلتھ کیئر پر نمایاں اور مثبت اثر ات مرتب کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط