سی ای او ہیلتھ کی ضلع بھر کے حجام اور باربر شاپش کے مالکان اور وفود سے ملاقات

پیر 1 جولائی 2019 16:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے اپنے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے حجام اور باربر شاپس کے مالکان اور وفودسے ملاقات کی ۔انہوںنے اس موقع پر ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں اور کمیشن کے مقرر کردہ ضابطوں اور ہدایات کے مطابق ایڈز او رہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں ورنہ ان کے کاروبار بند کر دیئے جائیں گے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ایڈز او رہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں جن کے تدارک کیلئے حکومت نے احتیاطی تدابیر کاحکم دے رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حجام ڈسپوزیبل بلیڈ اور ریزراستعمال کریں ۔اپنے آلات کو سٹیریلائز طریقے سے جراثیموں سے پاک کریں ۔

(جاری ہے)

فضلا کو مناسب طریقے سے تلف کریں تاکہ متعدی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے مقرر کردہ ضابطے اپنانے سے گریز کرنے والے اور اپنی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا اور انہیں گرفتاریوں کابھی سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر ڈاکٹر رضوان ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایڈز پروگرام ڈاکٹر سکند رحیات وڑائچ بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے شرکاء کو ایڈز او ردیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے تجاویز اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط