- Home
- Health
- Health News
- وفاقی حکومت طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی ، ڈاکٹر طاہر القادری کے ماورائے ..
وفاقی حکومت طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی ، ڈاکٹر طاہر القادری کے ماورائے آئین طریقہ کار کے باوجود حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں ، اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دن رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی فراہم کرے گی ، انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ،سید صمصام علی بخاری کی داتا دربار لاہور میں میڈیا سے بات چیت
جمعرات 3 جنوری 2013 22:14
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں اور اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دنوں تک رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی مگر انکو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی حکومت میں آجکل درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم کا ڈاکٹر طاہر القادری سے الحاق سے انکی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ الیکشن سر پر ہیں اور آگے الیکشن ہر کسی نے اپنے زور پر لڑنے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ انکی حکومت پہلے بھی سینکڑوں مشکلات کاکامیابی سے سامنا کر چکی اور آخر کار سب جان جائیں گے کہ کون جمہوریت کو بچاتا رہا اور کون اسکو پٹڑی سے اتارنے کے لئے کوشاں رہا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا خدا نخواستہ اگر اس روز کوئی ناگہانی واقعہ ہو تو اس کا زمہ دار کون ہو گا اور ایسا واقعہ جمہوریت کے لئے خطرہ اور الیکشن میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نظر صرف لاہور تک محدود رہی اور پنجاب کے دیگر ۳۴ اضلاع نظر نہ آئے، ایک سڑک کی تعمیر نے لاہور کو دولخت کر دیا اور عوام کے پیسوں سے ذاتی مفاد کے لئے لیپ ٹاپ کی سکیم ایک اور مزاق ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے اور آگے بھی تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وہ وسیع تر متفقہ رائے سے کیئر ٹیکر سیٹ اپ کو لے آئیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے اس موقع پر بشیر احمد بلور کی بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر