جہلم،جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز

پیر 29 جولائی 2019 17:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدیات پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کسی کو کھیلنے کا حق حاصل نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سختی سے نبٹا جائیگا۔

انسداد عطائیت اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے تحصیل جہلم میں 9کلینکس کی چیکنگ کرتے ہوئے 4کلینک سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اومحکمہ صحت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم کے علاقہ میں متعدد کلینکس پر چھاپہ مارا اور جعلی ڈاکٹرز کے چار کلینکس کو موقع پر سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے بتایا ہے کہ بخاری دوا خانہ ریلوے روڈ، کے ڈی دندان ساز لاہور موڑجہلم،اقبال دندان ساز لاہور موڑ جہلم حیدر ہسپتال روہتاس روڈ میں عطائی ڈاکٹرز عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گئے تھے اور ان کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر رہے تھے انکو موقع پر سیل کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سزا بھی دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے میڈیا کی نشاندہی اور دیگر زرایعے پر کارروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی