پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً 30 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کاشکار ہیں،ڈاکٹر ندیم اقبال

منگل 30 جولائی 2019 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً 30 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کاشکار ہیں جن میں سے اکثر اپنی بیماری کے بارے میں لاعلم ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس بیماری کا علاج نہ کرانے کے باعث موت کاشکار ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار شفا ان-ٹرنیشنل ہسپتال کے ماہر امراض جگر ومعدہ ڈاکٹر ندیم اقبال نے ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ندیم نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ افراد ہیپا ٹائٹس بی یا سی کا شکار ہو تے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مرض کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی علامات بہت دیر میں ظاہر ہوتی ہیں اور کئی مریض اس بیماری کا علاج نہ کرانے کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وائرل ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر موت کی 8 ویں بڑی وجہ ہے۔

2015ء میں ہیپا ٹائٹس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1.34 ملین تھی۔ ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ عالمی سطح پر 257 ملین افراد ہیپا ٹائٹس بی اور 71 ملین ہیپا ٹائٹس سی سے متاثر ہیں ۔ اگر یہ شرح برقرار رہی تو2015ء سے 2013 ء تک مرنے والوں کی تعداد 20 ملین تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کی بڑی وجہ علاج معالجہ کے دوران انجیکشن کا استعمال، سرنج کا دوربارہ استعمال، خون کی جانچ کے بغیر منتقلی، طبی آلات کی صفائی کاخیال نہ رکھنا ہے۔

ہسپتالوں میں صفائی کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث کچھ ایسے افراد جو منشیات کے عادی ہوں جو استعمال شعدہ سرنجیں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکریننگ اور بر وقت تشخیص ہی سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو مریضوں کو موت کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔ اس کی منتقلی ایک جسم سے دوسرے جم میں ہوجاتی ہے اگر ایک ماں ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے تو بچے کی پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس بچے کو بھی متاثر کرسکتی ہے ۔

اس کی روک تھام کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر روک تھام کا بندوبست کیا جانا ضروری ہے تاکہ لوگوں میں ہیپاٹائٹس کاابتدائی طورپر پتہ لگایا جائے اور بروقت علاج کیا جا سکے اور ہیپا ٹائٹس ویکسین کے ذریعے بھی اس بیماریپر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی