ڈینگی سے بچائو کیلئے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا اور پانی کی فوری نکاسی انتہائی ضروری ہے،کمشنر ساہیوال

ہفتہ 31 اگست 2019 14:47

ڈینگی سے بچائو کیلئے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا اور پانی کی فوری نکاسی انتہائی ضروری ہے،کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار ایک خطر ناک مرض ہے جس سے بچائو کیلئے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا اور پانی کی فوری نکاسی انتہائی ضروری ہے ۔معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں صفائی کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے سلسلے میں ہونیوالے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر ،اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل ازور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی کے علاوہ دوسرے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھرکا لاروا ختم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ مچھروں کی افزائش کے بعد بخا ر کو روکنا ممکن نہیں ۔انہوں نے کھلی جگہوں ،مارکیٹوں ،ٹائر شاپس ،قبرستان اور کھیل کے میدانوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ بہتر کیا جائے اور ایسی تمام جگہوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے جہاں ڈینگی لاروا کی موجودگی ممکن ہو ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ سال 2019 میں کے دوران ساہیوال ڈویژن میں ڈینگی بخار کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا تاہم 44 مختلف جگہوں سے لاروا ملنے کے بعد چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈویژن بھر میں 925 آئوٹ ڈور اور 796 ان ڈور جگہوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے جس میں سے 46 آئوٹ ڈور اور12 ان ڈور جگہوں سے لاروا برآمد ہوا ۔کمشنر ندیم الرحمن نے تعاون نہ کرنے والے اداروں اور کمرشل مارکیٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی اور کہا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے عوام کو ڈینگی بخار سے متعلق آگہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی