چارسدہ ، دو معصوم پولیو کی بھینٹ چڑھ گئے،پانچ بہن بھائیوں سمیت 10بچے اپاہج

اتوار 3 فروری 2013 18:31

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) گنبدے میں دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ،پولیو کا شکار پانچ بہن بھائیوں سمیت 10بچے اپاہج بن کر حسرت و یاس کی تصویر بن بیٹھے،حکومت کی مثال ماں باپ جیسی ہے مگر وہ اپنی ذمہ دار ی نہیں نبھا رہی جس کی وجہ سے ہمارے بچے اپاہج ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور محکمہ صحت کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود چارسدہ کے نواحی علاقے گنبدے میں ایک ہی محلے میں 10بچے پولیو وائر س کی وجہ سے اپاہج ہو کر نہ صرف دنیا کے رعنائیوں سے محروم ہو گئے بلکہ والدین اور معاشرے پر بھی بوجھ بن گئے ۔

چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کے ٹیم سے بات چیت کر تے ہوئے گنبدے کی رہائشی فضل غنی نے بتایا کہ ان کے پانچ بچے ابوبکر ، میکائل ، رومیساء ، نائلہ اور رشیدہ پولیو وائرس کی وجہ سے اپاہج ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غربت کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کا علاج معالجہ نہ کر سکے جس کی وجہ سے دو بچے میکائل اور رشیدہ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ باقی تین بچے موت و حیات کی کشمکش میں زندگی کے دن گن رہے ہیں ۔

اُنہو ں نے کہاکہ وہ تنگی بازار میں کریانہ کے دوکان پر 100روپے روزینہ پر کام کر تے ہیں جس سے پیٹ کے دوزح کا آگ بھی نہیں بجھتا ۔ بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔ بچوں کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ علاج تو دور کی بات ہے ہم تین معذور بچوں کی کفالت اور تیمار داری بھی نہیں کر سکتے ۔ تمام بچے ساری رات تکلیف کی وجہ سے رو کر گزار تے ہیں جس کی وجہ سے ہم بھی ساری ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں ۔

اسی محلے کے ایک اور مکان میں مقیم پانچ بہن بھائی سلمان ، زکریا ، سکینہ ، فوزیہ اور ذلیحہ بھی پولیو کی وجہ سے اپاہج بن کر حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ بچوں کے والد نظام الدین نے بتایا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے میری دنیا اُجڑ گئی اور پانچ بچے اس موزی مرض کی وجہ سے ہمارے لئے امتخان کا سبب بن گئے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ پرائی موٹر سائیکل پر بسکٹ اور چنے وغیرہ فروحت کرتے ہیں جس سے اتنی آمدنی ہو تی ہے کہ گھر کا چولہا اکثر اوقات بجھا ہی رہتا ہے ۔

بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے اُنہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر وں نے اپریشن کیلئے دولاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا ہے مگر میرے پاس دو سو روپے بھی نہیں ۔ پڑو س ہی میں واقع ایک اور مکان میں بھی بالکل یہی منظر تھا جہاں دو بہن بھائی رابعہ اور سکندر کو بھی پولیو کے موزی مرض نے جھکڑ رکھا تھا اور وہ بھی نہ صرف بنیادی تعلیم سے محروم تھے بلکہ وہ بھی حکومت اور ذمہ دار ریاستی اداروں کو کوستے رہے ۔ پولیو وائرس میں مبتلا بچوں کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی مثال ماں باپ جیسی ہے مگر وہ ہمارے بچوں کے ساتھ سوتیلے والدین سے بھی بد ترسلوک ہو رہا ہے ۔ اُنہو ں نے حکومت ، ریاستی اداروں اور محیر حضرات سے اپیل کی کہ ہمارے بچوں پر رحم کھا کر انسانیت کے ناطے علاج کرایا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی