ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے کاروائیاں مزیدتیز کر نے کی ہدایت

ہفتہ 7 ستمبر 2019 16:08

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لینے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میںچیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین،اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرمردانہ اور زنانہ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ،ٹی ایم اوٹائون ٹو، چیف آفیسر ٹائون تھری سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچائو کے بارے میں اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے استعمال کی جانے والی موجود ادویات، سازوسامان اور موجودہ مشینری کے بارے میں بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی نے 200 اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاورنے تمام افسران کو ڈینگی وائرس کے کنٹرول اور اسکے خاتمے کیلئے کاروائیاں مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس پی اور ٹی ایم اے کا عملہ گھر گھر جا کر آگاہی اور مکینیکل سویپنگ کا عمل تیز اور مستقل بنیادوں پر یقینی بنا ئیں۔ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی زیر صدارت ہر ہفتے اجلاس ہو گا اس حوالے سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کئے گئے اقدامات کی تفصیل فراہم کریں اور ہفتہ وار اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

پشاو ر میں ڈینگی خاتمہ کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر مہم شروع کی گئی ہے جس میں متعلقہ افسران و اہلکار متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈینگی وائرس اور اس کے خاتمے کے بارے میں آگاہی دیں گے اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا جا ئے گاجبکہ اس دوران گھر گھر فری پوسٹرز اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیںگے جس میں ڈینگی وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیردرج ہوں گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈبلیو ایس ایس پی کا سٹاف بازاروں میں دکانوں اور پلازوں کی چھتوں پر ٹائروں اورکھلے میں سپیر پارٹس و پرانے پارٹس کی چیکنگ کرے گا اور موجودگی پر ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے زمرے میں کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ پشاو ر میں ضلعی انتظامیہ نے دکانوں سے باہر یا چھتوں پر کھلے عام ٹائر رکھنے، برتنوں میں کھلے عام پانی جمع کرنے اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھنا ہے اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے اور گھروں میں دروازہ اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چا ئییں تانکہ مچھر اندر نہ گھس سکے اور گھر کے تمام افراد خصوصاًً بچے پوری آستینوںوالے کپڑے پہنیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات جا ری ہیں اور ہم سب نے مل کر ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی ہوں گی اور مل کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر نا ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی