گلگت اور دیامر میں خصوصی 10 روزہ انسداد پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:29

گلگت اور دیامر میں خصوصی 10 روزہ انسداد پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہوگی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) گلگت اور دیامر میںخصوصی 10 روزہ انسداد پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ چونکہ ماضی قریب میں ضلع دیامر میں پولیو وائرس آنے کی تصدیق ہوئی تھی جس کی وجہ سے دیامر اور گلگت میں10 روز تک انسداد پولیو مہم کے تحت 5 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا کہ اس پولیو مہم کا اہم جز یہ ہے کہ پیدائش سی4 ماہ کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیںگے جبکہ5 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ضلع گلگت میں پیدائش سی4 ماہ تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 3625 جبکہ 5 ماہ سی5 سال تک کے بچوں کی تعداد 48165 ہے، ضلع گلگت کی اس پولیو مہم میں 125 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ یہ خصوصی مہم ڈور ٹو ڈور طرز پر نہیں ہوگی بلکہ3 روزتک گھر گھر سے بچوں کا ڈیٹا جمع کریں گی اور 18 ستمبر سے ہر ایریا میںایک سینٹر ہوگا جہاں ان بچوں کو تربیت یافتہ عملہ پولیو کے قطروں کے ساتھ پولیو ویکسین دے گا اس طرح ضلع گلگت میں کل 22 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی