صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا طورخم بارڈر کا دورہ

طورخم بارڈر پر صحت کی سہولیات کاجائزہ لیا، بارڈر پر ہیلتھ فیسیلیٹی میں فلٹر پوائنٹ قائم کرنے کا اعلان عمران خان کے ویژن کی مطابق خطے میں امن اور پڑوسی ملک سے دوستی اور تعاون کے خواہاں ہیں،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:07

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا طورخم بارڈر کا دورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق خطے میں امن اور پڑوسی ملک سے دوستی اور تعاون کے خواہاں ہیں،طورخم بارڈر پرعوام سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طورخم بارڈرکے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے پاک افغان بارڈ طورخم پر صحت کی سہولیات کاجائزہ لیااوربارڈر پر ہیلتھ فیسیلیٹی میں فلٹر پوائنٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دورے کے موقع پرڈائریکٹر فاٹا شاہ فیصل اور دیگر محکمہ صحت کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان فلٹر پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، وزیرصحت نے طورخم بارڈر کے دورے کے موقع پر یہاں پر اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ طورخم بارڈر پرسہولیات فراہمی کا مقصد خطے میں امن ودوستانہ ماحول کو فروغ دینا اور افغان لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ ہم ان کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارادہ ہے کہ مستقبل میں ایک منصوبے کے تحت پڑوسی ملک کیساتھ ہیلتھ ٹوارزم کیلئے مشترکہ کام کریں، مشترکہ طور پر کام کرنے سے صحت وسیاحت سمیت دیگر شعبوں کو فروغ اورامن کی راہ ہموار ہوگی ،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا بنیادی ویژن ہے کہ عوام کو بہتر صحت اور تعلیم کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی