- Home
- Health
- Health News
- ینگ ڈاکٹرز کااتوار کو میٹرو بس کے افتتاح کے موقعہ پر روٹ پر جمع ہونے کا اعلان،ینگ ڈاکٹرز نے نماز ..
ینگ ڈاکٹرز کااتوار کو میٹرو بس کے افتتاح کے موقعہ پر روٹ پر جمع ہونے کا اعلان،ینگ ڈاکٹرز نے نماز جمعہ جیل روڈ پرادا کی ،سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور ملک بھر سے ڈاکٹرزساتھیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں پہنچے،حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات ،ٹیسٹوں کی سہولت اور خراب مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کر دے احتجاج ختم کر دینگے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ، ناصر عباس کاظمی ،ڈاکٹر عامر بندیشہ کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس
جمعہ 8 فروری 2013 00:05
(جاری ہے)
ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں اور ملک بھر سے ڈاکٹرز ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور انکی آمد پر زبردست تالیاں بجا کر استقبال کیا گیا ۔ قبل ازیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطالبات پیش کرنے کیلئے 10 فروری کو میٹرو بس منصوبے کے روٹ پر جمع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت اور خراب مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کر دے احتجاج ختم کر دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ، ناصر عباس کاظمی ،ڈاکٹر عامر بندیشہ نے دیگر کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پاس وقت نہیں ہوتا اور آج کل وہ ویسے بھی میٹرو بس منصوبے کیلئے انتہائی مصروف ہیں اس لئے ہم اپنی گزارشات پیش کرنے کے لئے 10فروری کو میٹرو بس منصوبے کے روٹ پر جمع ہوں گے اور پنجاب بھر سے ینگ ڈاکٹرلاہور پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملاقات کی ہر ممکن کوشش کریں گے چاہے اس کے لئے چاہے ہمیں ایمبولینسز ، سٹریچر یا پیدل بھی جانا پڑے تو جائیں گے ،ہمارا مقصد ہنگامہ آرائی نہیں صرف ملاقات کر کے مطالبات پیش کرنا ہے اورمسائل کے حل کے لئے جس فورم پر بھی جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز ملاقات کے لئے آنیوالے پرنسپل صاحبان نے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا ، ہم نے انہیں اپنے واضح موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔ اگر حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت ادویات، ٹیسٹوں اور خراب مشینری کی مرمت کے لئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دے تو ہم آج ہی ہڑتال ختم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اور جہاں تک سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کا سوال ہے تو اس کے لئے ہم کوئی طریقہ اختیا رکریں گے اس وقت ہمار ا مقصد صرف غریبوں مریضوں کی سہولیات کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی لینا ہے ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر