- Home
- Health
- Health News
- فیصل آباد اورمنڈی بہاوٴالدین میں 2خاندان اپنوں کی بے رحمی کی بھینٹ چڑھ گئے، فیصل آبادمیں سنگدل ..
فیصل آباد اورمنڈی بہاوٴالدین میں 2خاندان اپنوں کی بے رحمی کی بھینٹ چڑھ گئے، فیصل آبادمیں سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے اپنے4بچوں کو انکی ماں سمیت ابدی نیندسلادی،وارادات کے بعدملزم کی خودکشی، فائرنگ سے ملزم کابردارنسبتی اورایک خاتون زخمی،واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس،منڈی بہاوٴالدین میں نوجوان نے کبوترپالنے کی اجازت نے ملنے پرماں اور4بہن بھائیوں کوذبح کردیا،ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد
اتوار 10 فروری 2013 22:59
(جاری ہے)
بتایاگیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ کی بیوی گھریلوناچاکی پرروٹھ کربچوں کے ہمراہ فیصل آبادمیں اپنے میکے آگئی تھی اتوارکو عامرعبداللہ بیوی یچوں کولینے کیلئے اپنے سسرال آیا اوردوپہرکوجب سب چھت پربیٹھ کھاناکھارہے تھے تواس دوران عامرعبداللہ نے اچانک پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی فرح،دس سالہ بیٹے ابوبکر،آٹھ سالہ عمار،پانچ سالہ نمرہ موقع پرہلاک جبکہ ایک بیٹاچھ سالہ منزلہ ،برادرنسبتی عرفان اورمقتولہ فرح کی کزن آمنہ شدیدزخمی ہوگئیں ۔
واردات کے بعدملزم نے اپنے سرمیں گولی مارکرخودکشی کرلی۔واقعہ کے بعدتھانہ بٹالہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی ا ورلاشیں الائیڈہسپتال منتقل کیں جبکہ زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں چھ سالہ منزلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔بتایاگیاہے کہ ملزم نے روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرفائرنگ کی ۔دوسری جانب منڈی بہاوٴالدین کے علاقے لسوڑی کلاں میں ایک گھرسے پانچ افراد کی لاشیں برآمدہوئیں ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعدمقتولہ آسیہ بی بی کے بڑے بیٹے 23سالہ عثمان کوحراست میں لیاتودوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایاکہ وہ گھرمیں کبوترپالناچاہتاتھا مگروالدہ نے اجازت نہیں دی جس پر حلوے میں نشہ آوردواملاکرسب کوکھلایا اوربعدازاں ماں اور چاربہن بھائیوں کوچھری سے ذبح کردیا۔ قتل ہونے والوں میں آسیہ بی بی، اس کی 17 سالہ بیٹی ثناء ، 15 سالہ حنا، 18 سالہ بیٹا مزمل حسین اور 7 سالہ بیٹا علی شامل ہیں۔ گھر کا سربراہ افتخار احمد بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں۔Browse Latest Health News in Urdu
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق