پنجاب بھر کی ہائوسنگ سوسائٹیز میں انسداد ڈینگی مہم جاری

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر برائے امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ کی ہدایت پر محکمہ کوآپریٹو کی پنجاب بھر کی ہائوسنگ سوسائٹیز میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیزکر دی گئی ہے ، اس ضمن میں ضلع لاہور محکمہ کوآپریٹو کی اینٹی ڈینگی ٹیموں نے رجسٹرار کوآپریٹو لاہور جلیل احمد کی قیادت میں واپڈا ٹائون، این ایف سی، انجینئرزٹائون، ویلنشیا ٹائون، نشیمن اقبال، ایمپلائز، اقبال ایونیو اور دیگر کوآپریٹو رہائشی سوسائٹیز میں ڈینگیسرویلنس آپریشن کیا ۔

اس موقع پر سرکل رجسٹرار جلیل احمد نے کہا کہ محکمہ اس وقت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سوسائٹی میںمقیم افراد کو ڈینگی مچھر سے بچانے کے لیے اپنا بھر پور اور فعال کردار ادا کر رہا ہے ، ہماری انسداد ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو باقاعدگی سے چیک کر رہی ہیں اور نشاندہی پر فوری سپرے کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے عمل میں ہمیںمینجمنٹ کمیٹی کابھی تعاون حاصل ہے، ہماری ٹیم جس گھر میں ڈینگی لاروا ملے وہاں کے رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق مکمل معلومات بہم پہنچا رہی ہے۔

سرکل رجسٹرار لاہور کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام سے متعلق آگاہی، واکس اور سیمینارز وغیرہ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ سوسائٹیز میں مقیم رہائشیوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ سوسائٹی پبلک پلیسز پر اس حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی