عوام ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، طبی ماہرین

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) طبی ماہرین نے عوام سے کہاہے کہ وہ موجودہ بدلتے ہوئے موسم میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے اپنے گھروں،محلوں اورگلیوں میں موجود غیر ضروری پانی کوخشک اورماحول کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ ڈینگی مچھر گھروں کی چھتوں اورصحن میں موجود کوڑا کرکٹ و غیر ضروری سامان میں بارش یا ٹینکی کا پانی جمع ہونے سے پھیلتا ہے ۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حکومت پنجاب کی ڈینگی مچھر مکائو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے گھروں کی چھتوں پرموجودناقص اور غیر ضروری سامان میں بارشوں کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،دروازوں ،کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالیاں استعمال کریں۔انہوں نے عوام سے استدعا کی کہ وہ ڈینگی مکائو مہم میں شامل ہو کر قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا اور اس کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھرکے خاتمہ کیلئے بحیثیت قوم صفائی کی عادت اپنانا ہوگی ۔انہوں نے بتایاکہ زرعی سائنسدانوں نے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے غیر کیمیائی طریقے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی زہروں کی نشاندہی کی ہے جن کے استعمال سے ڈینگی مچھروں کا تدارک آسان ہوگیا ہے اور یہ زہریں انسانوں کیلئے ضرررساں بھی نہیں ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ شہری گھروں کی چھتوں ، صحنوں اورگلی محلوں میں ڈینگی مچھر کی تلفی کیلئے ڈیلٹا میتھرین اور لیمڈا سائی ہیلوتھرین زہروں کا سپرے کریںنیزجوہڑوں وغیرہ میں کھڑے پانی میں لاروئوں کی تلفی کیلئے ٹیمی فاس اور فین تھیان زہروں کا استعمال بھی کیاجاسکتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی