فیصل آباد، عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح، مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی عام بیماریوں سے بچنے کے لیے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ان بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ہونے والے بھاری اخراجات سے بھی بچا جا سکے۔ عزیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال اور فیصل آباد ہیلتھ کنسلٹنس لائنز کلب کے اشتراک سے بلڈ پریشر بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے فری بلڈ پریشر کیمپ اور بلڈ پریشر آگاہی سیمینار کا انعقاد قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔

انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عزیز فاطمہ ہسپتال کے منیجنگ ٹرسٹی اور لائنز کلب کے انٹر نیشنل ڈائریکٹر میاں محمد ادریس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوسرے مخیر حضرات کو بھی اُن کی پیروی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

عزیز فاطمہ ہسپتال کے منیجنگ ٹرسٹی اور لائنز کلب کے انٹر نیشنل ڈائریکٹر میاں محمد ادریس نے کہا کہ آج کے دور میں بلڈ پریشر اور شوگر عام بیماریاں ہیں تاہم ان کا بروقت علاج نہ کرنے سے انسان کئی قسم کے پیچیدہ اور مہلک امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے سادہ طرز زندگی اپنائیں، اسی طرح صبح، شام واک اور سادہ خوراک بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نے اپنے بچوں کو سادہ خوراک اور سادہ زندگی گزارنے کی تربیت دیں گے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی صحت مند ہوں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقارشمیم نے بلڈ پریشر بارے پریزنٹیشن دی۔

عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹر نور اکبر سیال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فری بلڈ پریشر کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کیمپ کے دوران مفت بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول چیک کرنے کے علاوہ بیماری کی تشخیص کی صورت میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین ، سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد ، رانا سکندر اعظم ، انجینئر رضوان اشرف، میاں محمد انیس، میاں حسیب احمد اور میاں عمران غفور بھی موجود تھے۔

کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا جبکہ انہیں ہسپتال میں مہیا کی جانے والی جدید طبی سہولیات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی